• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

by امت ڈیسک
25/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 25 فروری: وادی کشمیر میں دوران شب میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی اور اس دوران سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گلمرگ میں اتوار کی صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 2 سینٹی میٹر تازہ برف اور پہلگام میں 0.7 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی تھی جبکہ سری نگر 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔دریں اثنا وادی میں گلمرگ کو چھوڑ کر مطلع ابر آلود رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی18.1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی17.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے وادی میں 26 فروری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 27 اور 28 فروری کو کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برف باری متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 29 فروری کو بھی کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بعد میں وادی میں یکم مارچ سے 3 مارچ تک بھی کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برف باری ہوسکتی ہے۔

متعلقہ حکام نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاڑی علاقوں کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے زیادہ خطرات رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خراب موم کے دوران کہیں کہیں مٹی کے تودے کھسک آنے کے امکانات ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران بھی بھاری برف باری ہوسکتی ہے تاہم درجہ حرارت میں بتدریج بہتری ریکارڈ کی جائے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پاور ڈیولوپمنٹ کارپوریشن کے مکتوب پر سبھی ڈپٹی کمشنروں نے کیا عملدرآمد

Next Post

کھٹوعہ سے بغیر ڈرائیور مال بردار ٹرین نے 80 کلو میٹر کا سفر طے کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

03/02/2026
آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
Next Post
کھٹوعہ سے بغیر ڈرائیور مال بردار ٹرین نے 80 کلو میٹر کا سفر طے کیا

کھٹوعہ سے بغیر ڈرائیور مال بردار ٹرین نے 80 کلو میٹر کا سفر طے کیا

روس یوکرین جنگ میں پھنسا کشمیری نوجوان، اہل خانہ کی وزیراعظم مودی سے اپیل

روس یوکرین جنگ میں پھنسا کشمیری نوجوان، اہل خانہ کی وزیراعظم مودی سے اپیل

کھیلو انڈیا ونٹر گیمز میں جموں و کشمیر نے پہلا گولڈ حاصل کیا

کھیلو انڈیا ونٹر گیمز میں جموں و کشمیر نے پہلا گولڈ حاصل کیا

کشتواڑ میں زنگ آلود گرینیڈ برآمد

کشتواڑ میں زنگ آلود گرینیڈ برآمد

دریائے جہلم سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی: حکام

دریائے جہلم سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی: حکام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »