امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شہید دیوس کے موقع پر بھارت ماتا کے لئے قربانیاں پیش کرنے والے شہیدوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا: ‘ان کا غیر متزلزل حوصلہ، انقلابی جذبہ اور بے لوث قربانیاں ہمیں ہمیشہ متاثر کرتی رہیں گی’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘شہید دیوس کے موقع پر میں ماں بھارتی کے عظیم بیٹوں،عظیم آزادی پسندوں، بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو، جنہوں نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں، کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے پوسٹ میں کہا: ‘ان کا غیر متزلزل حوصلہ، انقلابی جذبہ اور بے لوث قربانیاں ہمیں ہمیشہ متاثر کرتی رہیں گی’۔
بتادیں کہ ملک میں 23 مارچ کو ہر سال شہیدوں کی یاد میں شہید دیوس یا یوم شہدا منایا جاتا ہے۔ یہ دن قوم کے لئے اتحاد اور فخر کی ایک علامت ہے۔