• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پی ڈی پی یوتھ کنونشن ….محبوبہ مفتی اور وحید پرہ کے گلے شکوے

کشمیری قیدیوں کو کشمیر کی جیلوں میں بند رکھا جائے: وحید پرہ

by امت ڈیسک
27/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی جانب سے مختلف پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ پارٹی کی جانب سے ضلع کے نیوہ اور گڈورہ میں کنونشن کا انعقاد کیا گیا جب کہ قصبہ پلوامہ میں پارٹی کی جانب سے ایک روڈ شو کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ان پروگرامز میں پی ڈی پی کارکنان، لیڈران و مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ ان پروگرامز کے دوران پارٹی لیڈران نے عوام سے خطاب کے دوران پارٹی کے پارلیمانی امیدوار وحید الرحمن پرہ کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ جب کہ خطابات کے دوران مقررین نے دیگر سیاسی جماعتوں کی تنقید کا روایتی سلسلہ بھی جاری رکھا۔

پی ڈی پی کے سرینگر پارلیمانی نشست کے امیدوار وحیدالرحمان پارہ نے خطاب کے دوران مرکزی سرکار سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کے سبھی قیدیوں کو کشمیر واپس منتقل کریں تاکہ ان کے اعزہ و اقارب ان سے بآسانی ملاقات کر سکیں۔ یاد رہے کہ کشمیر کے سینکڑوں باشندے جن میں نوجوانوں کی خاصی تعداد بھی شامل ہے، اس وقت جموں و کشمیر سے باہر کی جیلوں میں قید ہیں۔

پرہ نے نیشنل کانفرنس کی تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’این سے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی پی زمینی سطح پر کہیں بھی نظر نہیں آ رہی، اس کا جواب یہاں کے نوجوانوں انتخابات کے روز پی ڈی پی کو کامیاب بنا کر دیں گے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کو چھوڑ تقریباً سبھی سیاسی جماعتوں کی جانب سے کنونشنز اور پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے اور ووٹروں کو لبھانے کی غرض سے نہ صرف مختلف وعدے کیے جا رہے ہیں بلکہ اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

دریں اثناء، پی ڈی پی کنونشن کے دوران ڈی ڈی سی ممبر نیوہ اور نیشنل کانفرنس کے سینئر ممبر ماسٹر عبدالعزیز کے فرزند مظفر عزیز نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’’محبوبہ مفتی کی قیادت میں پی ڈی پی اس وقت علاقائی جماعتوں میں سب سے بہت پارٹی ہے جس کے ساتھ نوجوان جڑ رہے ہیں۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

این سی ای آر ٹی نصاب میں خمینی کی توہین ناقابل برداشت: مجلس علمائے ہند

Next Post

ادھم پور میں فائرنگ، وی ڈی جی ممبر زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
شوپیاں میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ:اقلیتی محافظ پر گولیاں چلائیں گئیں تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں، پولیس کا بیان

ادھم پور میں فائرنگ، وی ڈی جی ممبر زخمی

یہ لڑائی حقیقی آواز پارلیمنٹ تک پہنچانے کے لیے ہے: محبوبہ مفتی

یہ لڑائی حقیقی آواز پارلیمنٹ تک پہنچانے کے لیے ہے: محبوبہ مفتی

صفا کدل سرینگر میں چاقو کے حملے میں شخص کا قتل

اکھنور میں بہنوئی کے ہاتھوں بزرگ خاتون کا مبینہ طور پر قتل

پلوامہ میں غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ کے تحت لاکھوں مالیت کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ کے تحت لاکھوں مالیت کی جائیداد ضبط

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

ادھم پور فائرنگ میں زخمی وی ڈی جی ممبر دم توڑ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »