• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آخری مرحلے کی ووٹنگ جاری : مودی اور کھڑگے نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

آخری مرحلے کی ووٹنگ جاری : مودی اور کھڑگے نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

by امت ڈیسک
01/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں ہفتہ کی صبح 7 بجے سے 57 پارلیمانی نشستوں اور اڈیشہ قانون ساز اسمبلی کی 42 نشستوں کے لیے ووٹنگ شروع ہونے کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آخری مرحلے میں بڑھ چڑھ کر زیادہ سے زیادہ تعداد میں انتخابی مراکز پر آئیں اور ووٹ دیں۔ ووٹنگ شام 6 بجے ختم ہوگی۔

مسٹر مودی نے ووٹروں بالخصوص خواتین اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے میں بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، ‘لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے میں آج ووٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ میں اس مرحلے کے تمام ووٹروں سے گزارش کرتا ہوں کہ جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں جوش و خروش سے شرکت کریں۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے نوجوان اور خواتین ووٹر ریکارڈ تعداد میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے آگے آئیں گے۔ آئیے ہم مل کر اپنی جمہوریت کو مزید متحرک بنائیں”۔

کانگریس صدر کھڑگے نے بھی ووٹروں سے انڈیا گروپ کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ مسٹر کھڑگے نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، "میرے پیارے ہم وطنو، آج آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے ووٹنگ کا آخری مرحلہ ہے۔ انڈیا اتحاد ڈکٹیٹر قوتوں کے خلاف حوصلے سے لڑ رہا ہے۔ جنگ اب آخری مراحل میں ہے۔

عوام ہر مرحلے پر مضبوطی سے ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے ہيں۔ چھ مرحلوں کے بعد لوگ ہمیں جیت حاصل کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، آج آپ نے فیصلہ کرنا ہے۔ یاد رکھیں آئین محفوظ ہوگا تو ہمارے بنیادی حقوق زندہ رہیں گے۔ میرے نوجوان دوست جو پہلی بار ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں ان کے کندھوں پر بڑی ذمہ داری ہے۔ میں انہیں خوش آمدید کہتا ہوں۔ تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ بڑھ چڑھ کر ووٹ دیں۔ "تبدیلی کے لیے ووٹ دیں، یہ ایک اچھی شروعات ہوگی۔”

دنیا کی سب سے بڑی ووٹنگ میراتھن، جو 19 اپریل کو شروع ہوئی تھی، وہ آج اختتام پذیر ہو رہی ہے۔ اب تک چھ مرحلوں میں 486 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو چکی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایک کلو سونا بڑی آنت میں چھپا کر اسمگل کرنیوالی فضائی میزبان گرفتار

Next Post

بارہمولہ، پانچ ماہ میں پچاس کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

بارہمولہ، پانچ ماہ میں پچاس کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط

سرینگر میں چاقو زنی کے واقعہ میں نوجوان زخمی

سرینگر میں چاقو زنی کے واقعہ میں نوجوان زخمی

بارہمولہ کی خاتون منشیات فروش گرفتار، سنٹرل جیل سرینگر روانہ

بارہمولہ کی خاتون منشیات فروش گرفتار، سنٹرل جیل سرینگر روانہ

شوپیاں میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ:اقلیتی محافظ پر گولیاں چلائیں گئیں تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں، پولیس کا بیان

سرینگر میں ہتھیار صاف کرتے ہوئے گولی چلنے کے باعث پولیس اہلکار ازجان

’انڈیا اتحاد کو کم از کم 295 سیٹیں حاصل ہوں گی‘، انڈیا اتحاد کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد کھڑگے کا بڑا دعویٰ

’انڈیا اتحاد کو کم از کم 295 سیٹیں حاصل ہوں گی‘، انڈیا اتحاد کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد کھڑگے کا بڑا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »