• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھاجپا کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ ہمارے جوان اور ان کے اہل خانہ بھگت رہے ہیں: راہل گاندھی

بھاجپا کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ ہمارے جوان اور ان کے اہل خانہ بھگت رہے ہیں: راہل گاندھی

by امت ڈیسک
16/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں ہوئے ملی ٹینٹوں کے حملے نے ایک بار پھر پورے ملک کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس حملے نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے، جس کا اظہار اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’مسلسل ہو رہے یہ جنگجو حملے جموں وکشمیر کی خستہ حالی کو بیان کر رہے ہیں۔ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ ہمارے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔‘‘

اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے حملے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’آج پھر جموں و کشمیر میں ایک عسکری تصادم میں ہمارے فوجی شہید ہو گئے۔ شہداء کو دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے میں غمزدہ خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’یکے بعد دیگرے ایسے خوفناک واقعات انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہیں۔ مسلسل ہو رہے یہ حملے جموں و کشمیر کی خستہ حالی کو ظاہر کر رہے ہیں۔ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ ہمارے فوجی اور ان کے اہل خانہ بھگت رہے ہیں۔“

راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا ہے کہ ہر محب وطن ہندوستانی کا مطالبہ ہے کہ حکومت بار بار ہونے والی سیکورٹی لیپس کی پوری ذمہ داری قبول کرے اور ملک و جوانوں کے مجرموں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک ملی ٹینسی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں منگل (16 جولائی) کو بھاری ہتھیاروں سے لیس ملی ٹینٹوں کے ساتھ تصادم میں ایک افسر سمیت 5 فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق حکام نے بتایا کہ راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے جوانوں نے پیر کی شام دیر گئے دیسا کے جنگلاتی علاقے کے دھاری گوٹے ارباگی میں مشترکہ محاصرہ اور تلاشی مہم شروع کی تھی جس کے بعد یہ انکاؤنٹر ہوا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

زوجیلا پاس پر المناک حادثہ: ٹاٹا سومو کھائی میں گرنے سے تین سیاح ہلاک

Next Post

ڈوڈہ جھڑپ :میجراور ایس او جی اہلکار سمیت پانچ اہلکار ہلاک ، آپریشن جاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
Next Post
ڈوڈہ جھڑپ :میجراور ایس او جی اہلکار سمیت پانچ اہلکار ہلاک ، آپریشن جاری

ڈوڈہ جھڑپ :میجراور ایس او جی اہلکار سمیت پانچ اہلکار ہلاک ، آپریشن جاری

سرینگر میں محرم جلوس کے دوران فلسطینی پرچم لہرایا گیا

سرینگر میں محرم جلوس کے دوران فلسطینی پرچم لہرایا گیا

کولگام میں پانچ منشیات فروش این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت جیل منتقل:پولیس

بارہمولہ میں شخص پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج: پولیس

سونہ مرگ میں مرنے والے 3 سیاحوں کی شناخت کرلی گئی

سونہ مرگ میں مرنے والے 3 سیاحوں کی شناخت کرلی گئی

33سال بعد حسین علیہ السلام کے نعروں سے سرینگر کی سڑکیں پھر گونج اُٹھیں

حکام نے سری نگر کے علاقوں میں یوم عاشورہ کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »