• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
توہین عدالت کیس، ڈی سی گاندربل کو جواب داخل کرنے کے لیے سات دن کی مہلت

توہین عدالت کیس، ڈی سی گاندربل کو جواب داخل کرنے کے لیے سات دن کی مہلت

by امت ڈیسک
05/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اینڈ لداخ نے پیر کے روز ڈپٹی کمشنر گاندربل، شیام بیر سنگھ، کو توہین عدالت کے ایک مقدمے میں اپنا جواب داخل کرنے کے لیے سات دن کا وقت دیا ہے۔ جسٹس اتل سریدھرن اور جسٹس سنجیو کمار پر مشتمل ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) گاندربل، فیاض احمد قریشی کی جانب سے دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا۔ عدالت نے سنگھ کو ہدایت کی کہ وہ عبوری طور پر سی جے ایم یا کسی دوسرے عدالتی افسر کے خلاف کوئی حکم جاری نہ کریں۔

سماعت کے دوران سنگھ کو تبصرہ کرنے کا موقع دیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ ان کا ’’ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا۔‘‘ یہ پیش رفت تین دن قبل ہائی کورٹ کے جاری کردہ سمن کے بعد ہوئی ہے، جس میں شیامبیر سنگھ کو 5 اگست کو ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت جاری کی تھی۔ اسی ڈویژن بنچ نے توہین عدالت کیس کے سلسلے میں شیامبیر سنگھ کو جمعہ کو عدالت طلب کیا تھا۔

یہ مقدمہ سی جے ایم، فیاض احمد قریشی نے شروع کیا تھا، جس نے ڈی سی گاندربل شیامبیر سنگھ پر عدالتی عمل میں مداخلت کرنے اور انہیں دھمکانے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کی ذاتی پیشی کو لازمی قرار دیتے ہوئے الزامات کی سنجیدگی سے سماعت کی۔ سینئر ایڈوکیٹ آر اے جان کو اس معاملے میں عدالت کی مدد کے لیے ’’امیکس کیوری‘‘ مقرر کیا گیا ہے۔

یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب گاندربل میں ایک سب جج نے حکمنامہ کی عمل آوری کے معاملے میں ڈپٹی کمشنر سمیت کئی سرکاری اہلکاروں کی تنخواہیں روکنے کا حکم جاری کیا تھا۔ سنگھ پر جج کو دھمکانے کی کوشش کرنے کا الزام ہے، جس کی وجہ سے توہین عدالت کی کارروائی شروع کی گئی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بنگلا دیش میں مظاہرے، وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا

Next Post

پانچ اگست کو پارلیمنٹ میں کالا کارنامہ ہوا، ممبر پالیمنٹ آغا روح اللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
آغا روح اللہ نے کشمیری زبان میں حلف لیا

پانچ اگست کو پارلیمنٹ میں کالا کارنامہ ہوا، ممبر پالیمنٹ آغا روح اللہ

سیکورٹی فورسز نے تین ملی ٹینٹ معاونین کو حراست میں لیا :پولیس

سیکورٹی فورسز نے تین ملی ٹینٹ معاونین کو حراست میں لیا :پولیس

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

ہندواڑہ میں بھیانک حادثہ ، دو سگی بہنیں جاں بحق

بنگلہ دیش: وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر مظاہرین نے کی موج مستی

بنگلہ دیش: وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر مظاہرین نے کی موج مستی

بنگلادیشی صدر نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو رہا کرنےکا حکم دے دیا

بنگلادیشی صدر نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو رہا کرنےکا حکم دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »