امت نیوز ڈیسک //
ون نیشن ون الیکشن “منصوبہ براہ راست جموں و کشمیر کی سیاسی، ثقافتی اور قانونی شناخت کو خطرہ ہے کی بات کرتے ہوئے پی ڈی پی لیڈر اور ممبر اسمبلی پلوامہ وحید الرحمان پرہ نے کہا کہ یہ منصوبہ جموں و کشمیر کی سیاسی آواز میں جو کچھ بھی بچا ہے کو مٹا دے گا۔سی این ائی کے مطابق پی ڈی پی لیڈر اور ممبر اسمبلی پلوامہ وحید الرحمان پر ہ نے کہا کہ ”ایک قوم ایک انتخاب“منصوبہ جموں و کشمیر کی سیاسی، قانونی اور ثقافتی شناخت کو براہ راست ’خطرہ ‘دیتا ہے۔اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا ”ون الیکشن ون نیشن کی تجویز“یہ صرف ایک انتظامی تبدیلی نہیں ہے؛ یہ جموں و کشمیر کی سیاسی، ثقافتی اور قانونی شناخت کو براہ راست خطرہ ہے“۔انہوں نے مزید لکھا ”ہمارا خطہ اپنی الگ آواز اور شناخت کیلئے طویل عرصے سے لڑ رہا ہے۔ دفعہ370 کی منسوخی ایک دھچکا تھا، اور وین نیشن ون الیکشن ہماری سیاسی آواز کے جو کچھ باقی بچا ہے اسے مٹانے کا خطرہ ہے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ خدشات قومی سیاسی شور میں گم ہو جائیں گے، جس سے ہمارے پاس اپنی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہے گی۔ وین نیشن ون الیکشن ہماری آوازوں کو خاموش کرنے کی دھمکی دیتا ہے، جس سے قومی مسائل کو غلبہ حاصل ہو سکتا ہے اور ہمارے علاقے کے امتیاز کو مجروح کیا جا رہا ہے۔پرہ نے کہا کہ علاقائی جماعتیں لوگوں کی ضروریات کی نمائندگی کرنے میں اہم ہیں لیکن ون نیشن ون الیکشن ان کی آواز کو دبائے گی۔انہوں نے کہا”جموں اور کشمیر متنوع سیاسی اور ثقافتی شناختوں کا خطہ ہے۔ جموں اور کشمیر دونوں کی مختلف ضروریات اور ترجیحات ہیں۔ ریاستی اور قومی انتخابات کا ایک ساتھ انعقاد صرف تقسیم کو مزید گہرا کرے گا“۔











