• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اویسی نے پارلیمنٹ میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات کے تحفظ کا مطالبہ کیا

اویسی نے پارلیمنٹ میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات کے تحفظ کا مطالبہ کیا

by امت ڈیسک
16/12/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے پارلیمنٹ میں 1991 کے عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون (Places of Worship Act, 1991) اور مسلمانوں کے مذہبی مقامات پر چل رہے مقدمات کے تعلق سے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم صاحب آپ کے بھی چھ بھائی ہیں ۔ اویسی کی مودی پر تنقید
انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کے فیصلے کو بنیاد بنا کر ملک میں دیگر مذہبی مقامات، خاص طور پر مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو نہ صرف آئینی اصولوں کے خلاف ہے بلکہ ملک کے سیکولر ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

اویسی نے کہا:”1991 کا عبادت گاہوں کا قانون اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تمام مذہبی مقامات کی حیثیت ویسی ہی برقرار رہے جیسی وہ 15 اگست 1947 کو تھی۔ اس قانون کا مقصد مذہبی تنازعات کو روکنا اور قومی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ لیکن حالیہ مقدمات، خاص طور پر گیان واپی مسجد اور دیگر مقامات کے حوالے سے، یہ قانون توڑنے کی کوششیں ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں ان مقدمات کی سماعت سے نہ صرف مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے بلکہ ملک کے آئینی اصولوں پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔

اویسی نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ 1991 کے قانون کو مضبوطی سے نافذ کرے اور ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے جو مذہبی منافرت پھیلانے اور سماجی توازن بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا:”میں پارلیمنٹ اور حکومت سے سوال کرتا ہوں کہ کیا 1991 کا قانون صرف کتابوں میں رہنے کے لیے بنایا گیا تھا؟ بابری مسجد کا فیصلہ مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی کا ایک واضح مثال تھا، اور اب اس کی بنیاد پر دیگر مساجد اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ ملک کے آئینی ڈھانچے کے خلاف ہے۔”

اویسی نے تمام سیاسی جماعتوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کوششوں کے خلاف متحد ہوں اور ملک کے سیکولر اور جمہوری اقدار کا تحفظ کریں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سپریم کورٹ نے عرضی پر پوچھا سوال، مسجد میں ‘جے شری رام’ کے نعرے لگانا جرم کیسے ہے؟

Next Post

شہید نواسی کو ’ روح کی روح’ کہنے کے انداز سے وائرل ہونے والے نانا اسرائیلی حملے میں شہید

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
شہید نواسی کو ’ روح کی روح’ کہنے کے انداز سے وائرل ہونے والے نانا اسرائیلی حملے میں شہید

شہید نواسی کو ’ روح کی روح’ کہنے کے انداز سے وائرل ہونے والے نانا اسرائیلی حملے میں شہید

پرینکا کے فلسطین لکھے بیگ کی پاکستان کے سابق وزیر نے کی ستائش

پرینکا کے فلسطین لکھے بیگ کی پاکستان کے سابق وزیر نے کی ستائش

جموں: مبینہ بداخلاقی پر ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی معطل

جموں: مبینہ بداخلاقی پر ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی معطل

ون نیشن ون الیکشن بل جے پی سی کمیٹی کو بھیجی گئی

ون نیشن ون الیکشن بل جے پی سی کمیٹی کو بھیجی گئی

کشمیر یونیورسٹی میں یکم جنوری سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان متوقع

کشمیر یونیورسٹی میں یکم جنوری سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان متوقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »