• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر زمستانی ہواؤں کی لپیٹ میں، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر زمستانی ہواؤں کی لپیٹ میں، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

by امت ڈیسک
25/12/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کی لہر تیز تر ہوئی ہے جس نے اہلیان وادی کا خاص طور پر صبح اور شام کے وقت گھروں سے باہر نکلنا از بس محال کر دیا ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران ٹھٹھرتی سردیوں کا راج بر قرار رہ سکتا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کے دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

جنوبی کشمیر میں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.

جنوبی کشمیر کے شوپیاں، پلوامہ، اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی9.1 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی9.1 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی6.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی7.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی6.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث آبی ذخائر اور گھروں میں نصب نلوں کے جم جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے اہلیان وادی کو صبح کے وقت پانی کی شدید قلت سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے بعض علاقوں میں 26 دسمبر تک سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 24 سے 26 دسمبر تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 27 اور 28 دسمبر کو جموں کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ چناب وادی اور پیر پنچال کے ہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 29 اور 30 دسمبر کو موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے جبکہ بعد میں یکم جنوری سے 3 جنوری تک موسم مجموعی طور پر ابر آلور دہ سکتا ہ اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چلہ کلان جو ’شہنشہاہ زمستان‘ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے،21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پولیس نے بڈگام میں بھاجپا کارکن پر حملے سے متعلق خبروں کی تردید کی

Next Post

سری نگر میں 2 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

سری نگر میں 2 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوبرز دھوکہ دہی پر مبنی اسکیموں کو فروغ دینے سے اجتناب کریں: سائبر پولیس کشمیر

سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوبرز دھوکہ دہی پر مبنی اسکیموں کو فروغ دینے سے اجتناب کریں: سائبر پولیس کشمیر

وادی میں مسیحی برادری نے کرسمَس تہوارمذہبی جوش و خروش سے منایا

وادی میں مسیحی برادری نے کرسمَس تہوارمذہبی جوش و خروش سے منایا

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہلکی برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی

کشمیر میں چلہ کلان کے تیور سخت، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

ملعون سلمان رشدی کی کتاب ”شیطانی کلمات“ کی 36سال کے امتناع کے بعد ہندوستان کو واپسی

ملعون سلمان رشدی کی کتاب ”شیطانی کلمات“ کی 36سال کے امتناع کے بعد ہندوستان کو واپسی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »