• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں: بھاجپا  لیڈر کے بیٹے کو سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر گولی مار دی

جموں: بھاجپا لیڈر کے بیٹے کو سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر گولی مار دی

by امت ڈیسک
03/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر چندر موہن شرما کے بیٹے کنو شرما کو پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک ملازم نے مبینہ طور پر گولی مار کر زخمی کر دیا۔ جس کے بعد اسے قریبی ڈسٹرکٹ ہسپتال سروال میں داخل کرایا گیا ہے۔ معاملہ جموں شہر کے نیو پلاٹ علاقے کا ہے۔

ضلع اسپتال سے کنو شرما کو گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ جی ایم سی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) وویک شیکھر نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ پی ڈی ڈی کے ایک ملازم نے کنو شرما پر گولی چلائی جس کے بعد زخمی کو جی ایم سی میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ ایک ٹیم کو موقع پر بھیجا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دو راؤنڈ فائر کیے گئے جن میں سے ایک گولی کنو شرما کے پیٹ میں لگی اور دوسری گولی انہیں چھونے کے بعد چھوٹ گئی۔ زخمی کنو شرما کو اسپتال لے جانے والی ایک خاتون نے دعویٰ کیا کہ شرما اور پی ڈی ڈی ملازم کے درمیان پارکنگ کے مسئلہ پر جھگڑا ہوا۔ اچانک ملازم نے شرما پر گولی چلا دی جس سے وہ خون میں لت پت ہو گیا۔ کنو شرما کو ضلع اسپتال سے جی ایم سی جموں ریفر کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ پی ڈی ڈی کے ملازم کے پاس پستول تھی اور ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ اس واقعہ کے حوالے سے میڈیا والوں سے بات کرتے ہوئے چندر موہن شرما نے کہا کہ ان کا بیٹا گاڑی پارک کر رہا تھا کہ قریب ہی پی ڈی ڈی کے ریسیونگ اسٹیشن کے ملازمین باہر آئے اور ان کے بیٹے کنو شرما سے لڑائی شروع کر دی۔

شرما نے کہا، "شاید وہ اندر منشیات لے رہے تھے اور جب انہوں نے ایک بڑی گاڑی باہر دیکھی تو وہ تیزی سے باہر نکل آئے۔ لڑائی کے دوران پی ڈی ڈی کے ایک ملازم نے میرے بیٹے پر گولی چلا کر اسے زخمی کر دیا” ڈاکٹر اس کا علاج کر رہے ہیں اور اس کی حالت نازک ہے۔” آپ کو بتاتے چلیں کہ کنو شرما ایک وکیل ہیں اور بھارتیہ جنتا یوا مورچہ (بی جے وائی ایم) سے بھی منسلک ہیں، جب کہ ان کے والد بی جے پی کے سینئر لیڈر ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈیوٹی کے دوران پرائیوٹ پریکٹس میں ملوث پائے جانے والے ی ڈاکٹروں کے خلاف کارورائی ہو گی: وزیر صحت

Next Post

پی ایم مودی کی چادر اور ان کا پیغام لے کر اجمیر پہنچے مرکزی وزیر کرن رجیجو

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
پی ایم مودی کی چادر اور ان کا پیغام لے کر اجمیر پہنچے مرکزی وزیر کرن رجیجو

پی ایم مودی کی چادر اور ان کا پیغام لے کر اجمیر پہنچے مرکزی وزیر کرن رجیجو

کوکرناگ انکاؤنٹر کیس: این آئی اے نے کلیدی ملزم کی جائیداد قرق کی

کوکرناگ انکاؤنٹر کیس: این آئی اے نے کلیدی ملزم کی جائیداد قرق کی

کشمیر میں گہری دھند سے فلائٹ آپریشن میں خلل واقع، زمینی ٹرانسپورٹ بھی متاثر

کشمیر میں گہری دھند سے فلائٹ آپریشن میں خلل واقع، زمینی ٹرانسپورٹ بھی متاثر

بانڈی پورہ میں فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 فوجی ہلاک، 3 کی حالت نازک

بانڈی پورہ میں فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 فوجی ہلاک، 3 کی حالت نازک

جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

بارہمولہ میں خاتون سمیت دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »