• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, فروری ۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، سری نگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ

کشمیر میں ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا راج بر قرار، 15 جنوری کو پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان

by امت ڈیسک
12/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا راج برقرار ہے تاہم لوگ دن کے دوران کھلنے والی ہلکی دھوپ سے قدرے راحت محسوس کر رہے ہیں۔

کشمیر میں ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا راج بر قرار، 15 جنوری کو پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان کشمیر میں ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا راج بر قرار، 15 جنوری کو پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان
سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا راج برقرار ہے تاہم لوگ دن کے دوران کھلنے والی ہلکی دھوپ سے قدرے راحت محسوس کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 18 جنوری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 12 جنوری کو موسم جزوی ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 جنوری کو موسم عام طور پر خشک رہ سکتا ہے جبکہ 14 جنوری کو موسم ابر آلود مگر خشک رہنے کی توقع ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وادی میں 15 جنوری کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 16 سے 18 جنوری تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ادھر وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہونے کے باوجود ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا راج قائم ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں 21 دسمبر کو شبانہ درجہ حرارت منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوکر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جو گذشتہ 133 برسوں میں سری نگر میں ماہ دسمبر میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا کم ترین درجہ حرارت ہے۔سری نگر میں سال 1974 کے ماہ دسمبر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور 13 دسمبر سال 1964 کو شبانہ درجہ حرارت منفی 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔جنوبی کشمیر میں واقع وادی کے ایک اور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔جنوبی کشمیر کے پلوامہ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی4.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ سائبیریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین علاقہ دراس میں شبانہ درجہ حرارت منفی18.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردیوں کا باد شاہ چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے جو 21 دسمبر سے شروع ہوکر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔ یہ چلہ ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری باری کے لئے مشہور ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

یوم جمہوریہ کی پریڈ میں انڈونیشیا کے صدر مہمان خصوصی ہوں گے

Next Post

سرینگر میں دل کا دورہ پڑنے سے پولیس اہلکار فوت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

ہندوستان کے ساتھ میچ کھیلنے پر از سر نو غور کرنے کے لیے پاکستان راضی

07/02/2026
اسلام آباد دھماکہ:اسلامک اسٹیٹ آف پاکستان نے لی ذمہ داری، حملہ آور کی شناخت، پشاور میں تین مشتبہ ملزمان گرفتار

اسلام آباد دھماکہ:اسلامک اسٹیٹ آف پاکستان نے لی ذمہ داری، حملہ آور کی شناخت، پشاور میں تین مشتبہ ملزمان گرفتار

07/02/2026
جموں و کشمیر میں نئے انتظامی یونٹس قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں نئے انتظامی یونٹس قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: عمر عبداللہ

07/02/2026
افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

07/02/2026
اسلام آباد دھماکہ : بھارت نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کر دیا

اسلام آباد دھماکہ : بھارت نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کر دیا

07/02/2026
پاکستان میں  مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

پاکستان میں مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

06/02/2026
Next Post
بی ایس ایف آفیسر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

سرینگر میں دل کا دورہ پڑنے سے پولیس اہلکار فوت

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

سرینگر میں سی آر پی ایف جوان نے خود کو گولی مار کرزندگی کا خاتمہ کیا

سونہ مرگ جانے کا بے ضبری سے انتظار : وزیر اعظم

زیڈ موڑ ٹنل سونمرگ کو سرمائی کھیلوں کی منزل میں بدل دے گی: وزیر اعلیٰ

ایگزٹ پول سروے گمراہ کن ، سنیچر کوہی جیت اور ہار کا فیصلہ ہوگا : عمر عبداللہ

کٹرا ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کی تبدیلی مسافروں کی حفاظت کیلئے ہیں ، اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے: وزیر اعلیٰ

بارہمولہ میں 18 سالہ نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا

بارہمولہ میں 18 سالہ نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »