امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 12 جنوری : سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے اتوار کو وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
حکام نے خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس کو بتایا کہ جوان نے سری نگر میں 161 بٹالین میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔










