• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سی پی آئی (ایم) نے وقف ترمیمی بل کے خلاف ایک قرار داد پاس کی: تاریگامی

سی پی آئی (ایم) نے وقف ترمیمی بل کے خلاف ایک قرار داد پاس کی: تاریگامی

by امت ڈیسک
14/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی نے تامل ناڈو میں منعقدہ ایک کانگریس میں وقف ترمیمی بل کے خلاف ایک قرار داد پاس کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں پر حملہ آئین اور جمہوریت پر حملہ ہے۔

ان کہنا ہے کہ ہمارا آئین ہر عقیدے کے لوگوں کو اپنے عقیدے کے استحکام کے لئے ادارے قائم کرنے کا اختیار دیتا ہے۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘ہماری جماعت کا ایک کانگریس تامل ناڈو میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے آئے وفود نے شرکت کی ہم نے اس کانگریس میں کئی قرار دادیں پاس کیں جن میں وقف ترمیمی بل کے خلاف بھی ایک قرار داد پاس کی گئی’۔

ان کا کہنا تھا: ‘وقف بل ایک قانون تھا جس میں موجودہ سرکار نےایک بل لاکر تبدیلی کی اور اس کو پاس کیا گیا’۔ تاریگامی نے کہا: ‘یہاں ہر عقیدے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے اپنے معاملات اور املاک کی دیکھ ریکھ کے لئے ٹرسٹ بنے ہیں اسی طرح مسلمانوں کا بھی ہے’۔

انہوں نے کہا: ‘وقف ترمیمی بل کے بارے میں ہمار ایک سوال ہے، اگر اصلاح کی ضرورت ہے تو اس کے لئے صرف مسلم ادارے کو ہی نشانہ کیوں بنایا گیا، کیا دیگر عقیدوں کے اداروں میں اصلاح کی ضرورت نہیں ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘اس میں اصلاح کا اختیار ان لوگوں کو ہے جو اس کے ذمہ دار ہیں کسی دوسرے کو ان معاملات میں دخل دینے کا کوئی جواز نہیں ہے’۔

انہوں نے کہا: ‘ہم نے قرار داد میں کہا کہ یہ دخل اندازی ہے اور اس کا مقصد ایک خاص عقیدے کے لوگوں کو نشانہ بنانا ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہمارا آئین ہرعقیدے کے لوگوں کو اپنے عقیدے کے استحکام کے لئے ادارے بنانے کا اختیار دیتا ہے، یہ (بل) مسلمانوں کے حقوق پر ایک آنچ ہے’۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں پر حملہ آئین اور جمہوریت پر حملہ ہے۔
رکن اسمبلی نے کہا کہ ہم نے بجٹ اجلاس کے دوران اس پر بات کرنا چاہی جو نہ ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ہمیں اسمبلی میں بات کرنے کے لئے بھجتے ہیں۔

عارضی ملازموں کی مستقلی پر بات کرتے ہوئے مسٹر تاریگامی نے کہا کہ مختلف محکموں میں کام کر رہے عارضی ملازموں کو دو وقت کی روٹی نصیب نہیں ہو رہی ہے جبکہ ان سے کام لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سے کم سے کم اجرت دینے کے وعدے کئے جاتے ہیں لیکن ان وعدوں کو عملی شکل نہیں دی جا رہی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عمر عبداللہ کا بھیم راؤ امبیڈکر کو یوم پیدائش پر خراج عقیدت

Next Post

الطاف بخاری کا پرائیوٹ حج کوٹے میں کمی پر اظہار تشویش

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
الطاف بخاری کا پرائیوٹ حج کوٹے میں کمی پر اظہار تشویش

الطاف بخاری کا پرائیوٹ حج کوٹے میں کمی پر اظہار تشویش

کپواڑہ میں تیندوے کے حملے میں دو افراد زخمی

کپواڑہ میں تیندوے کے حملے میں دو افراد زخمی

ایگزٹ پول سروے گمراہ کن ، سنیچر کوہی جیت اور ہار کا فیصلہ ہوگا : عمر عبداللہ

وقف ایکٹ ایک خاص مذہب پر نشانہ : وزیراعلیٰ

وزیر اعظم کے دورہ ریاسی کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

وزیر اعظم کے دورہ ریاسی کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

پونچھ میں ملی ٹینٹوں کیساتھ  فائرنگ کے تبادلے میں فوجی زخمی

پونچھ میں ملی ٹینٹوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں فوجی زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »