امت نیوز ڈیسک //
سری نگر 22 اپریل: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور ترجمان سارہ حیات شاہ کے والد غلام نبی شاہین کا آج انتقال ہو گیا۔
ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں، سلمان ساگر نے لکھا:
"بھاری دل اور بے پناہ رنج و غم کے ساتھ، میں اپنے پیارے چچا، سینئر این سی لیڈر، سابق ایم ایل سی، سابق صوبائی صدر کشمیر، اور ریاستی ترجمان کے والد جنب غلام نبی شاہین کے انتقال کی خبر شیئر کرتا ہوں۔
خاندان اس وقت ہسپتال میں ہے اور ابھی تک نماز جنازہ کے وقت کا فیصلہ کرنا ہے۔ میں جلد ہی اپ ڈیٹس کا اشتراک کروں گا.”
اسکے بعد ساگر نے تصدیق کی: "مرحوم غلام نبی شاہین صاحب کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ عمر آباد سیکٹر بی (پیر باغ)، سری نگر میں دوپہر 2 بجے ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔” (کے این ایس)









