امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 22 اپریل: اننت ناگ ضلع کے پہلگام میں منگل کو ایک مشتبہ ملی ٹینٹ حملے میں کئی سیاح زخمی ہوگئے، پولیس نے بتایا۔
زندہ بچ جانے والی ایک خاتون نے فون پر پی ٹی آئی کو بتایا، "میرے شوہر کو سر میں گولی لگی تھی جبکہ سات دیگر افراد بھی اس حملے میں زخمی ہوئے تھے۔”
خاتون نے اپنی شناخت نہیں بتائی لیکن زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں مدد کی درخواست کی۔
ایک سینئر پولیس اہلکار نے یہاں بتایا کہ تھوڑی دیر پہلے، گولیوں کی آوازیں سننے کے بعد سیکورٹی فورسز پہلگام کے سیاحتی شہر میں واقع بائیسران کے میدانوں میں پہنچ گئے۔
واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ (پی ٹی آئی)










