امت نیوز ڈیسک //
ہند-پاک کشیدگی کے بیچ گزشتہ شب دونوں افواج کے درمیان گولی باری کا تبادلہ ہوا۔
بھارتی فوج نے پاکستانی فوج پر گزشتہ شب بلا اشتعال فائرنگ کا الزام لگایا۔
فوجی ذرائع نے ہفتہ کی صبح بتایا کہ پاکستانی فوج نے 25 اور 26 اپریل کی درمیانی رات کو کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ کئی چوکیوں سے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے دوران کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔










