• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرکاری ملازمین کی برطرفی کا اختیار کس کے پاس؟ آغا روح اللہ

سرکاری ملازمین کی برطرفی کا اختیار کس کے پاس؟ آغا روح اللہ

by امت ڈیسک
04/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ : ممبر پارلیمنٹ اور سینئر نیشنل کانفرنس (این سی) لیڈر آغا سید روح اللہ مہدی نے جموں کشمیر لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے برطرف کیے گئے تین سرکاری ملازمین پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’’حکومت سے یہ پوچھا جانا چاہئے کہ آخر ان ملازمین کو کن وجوہات کی بنا پر نوکریوں سے برطرف کیا گیا؟‘‘

روح اللہ مہدی نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے دورے کے دوران میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ قبل ازیں ایم پی نے ضلع ترقیاتی کونسل کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے روح اللہ نے کہا: ’’نوکری سے برطرف کرنے کا اختیار کس کے پاس ہے؟‘‘ یونین ٹیریٹری میں ڈیول پاور سسٹم کی تنقید کرتے ہوئے روح اللہ نے کہا: ’’یہ بات واضح ہونی چاہئے کہ یہاں جموں کشمیر میں فیصلہ سازی، نوکریوں کی تعیناتی یا برطرفی کا اختیار کس کے پاس ہے۔‘‘

گزشتہ روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت والی انتظامیہ نے گزشتہ روز تین مزید سرکاری ملازمین کو ’’دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات اور اسلحہ کی اسمگلنگ میں ملوث‘‘ ہونے کے الزام میں نوکری سے بر طرف کر دیا۔ نوکریوں سے برطرفی دفعہ 311 (2)(c) کے تحت انجام دی گئی اور اس دفعہ کے تحت ملازمین کو بغیر کسی انکوائری کے نوکری سے برخواست کیا جا سکتا ہے۔ برطرف کیے جانے والے ملازمین میں کانسٹیبل ملک اشفاق نصیر،ٹیچر اعجاز احمد اور سرینگر گورنمنٹ میڈیکل کالج میں جونیئر اسسٹنٹ وسیم احمد خان شامل ہیں۔

آغا سید روح اللہ مہدی نے جموں کشمیر کی منتخب حکومت کو یہاں کے لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے پر توجہ دینے کی بھی تلقین کی۔ انہوں نے جموں وکشمیر میں ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اراکین اسمبلیز (ایم ایل اے) کو سی ڈی ایف جاری کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نیشنل کانفرنس عوامی امنگوں پر پورا نہیں اتری: التجا مفتی

Next Post

بنگلور کے چنا سوامی سٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ازجان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
Next Post
بنگلور کے چنا سوامی سٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ازجان

بنگلور کے چنا سوامی سٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ازجان

این آئی اے نے وادی بھر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے

این آئی اے نے وادی بھر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے

جموں وکشمیر میں 32 مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

جموں وکشمیر میں 32 مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

وزیر اعظم مودی کے جموں و کشمیر دورے سے قبل سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات

وزیر اعظم مودی کے جموں و کشمیر دورے سے قبل سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات

وزیر اعلیٰ نے بلاور میں دو افراد کی موت کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا

عالمی یوم ماحولیات: آئیے اپنے سیارے کی خوبصورتی کا جشن منائیں:عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »