• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جزیرہ ہوائی میں ڈرون کے ذریعے مچھر کیوں چھوڑے جا رہے ہیں؟

جزیرہ ہوائی میں ڈرون کے ذریعے مچھر کیوں چھوڑے جا رہے ہیں؟

by امت ڈیسک
26/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(نیویارک)امریکی جزیرے ہوائی کے دور دراز علاقوں اور گھنے جنگلوں میں ڈرونز کے ذریعے بڑی تعداد میں مچھر گرائے جا رہے ہیں۔یہ غیرمعمولی تجربہ بظاہر ایک خوفناک سائنسی فلم کا منظر لگتا ہے مگر اس کا مقصد جزیرے کی ماند پڑتی فطری حیات کو دوبارہ زندگی دینا ہے۔خوبصورت مگر خطرات سے دوچار جزیرہ ہوائی اس وقت شدید ماحولیاتی بحران سے گزر رہا ہے۔ یہاں کے رنگ برنگے گانے والے مقامی پرندے جنہیں ’ہنی کریپرز‘ کہا جاتا ہے، معدومی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ ان کی بقا کو سب سے بڑا خطرہ ایک بیماری ’ایویئن ملیریا‘ سے ہے جو بیرونی حملہ آور مچھروں کے ذریعے پھیلتی ہے۔سائنسدانوں نے ان پرندوں کو بچانے کے لیے ایک نیا منصوبہ ترتیب دیا ہے۔اس منصوبے کے تحت ڈرونز کے ذریعے ایسے نر مچھر جنگلات میں چھوڑے جا رہے ہیں جو تجربہ گاہ میں تیار کیے گئے ہیں، یہ مچھر نہ صرف کاٹنے کے قابل نہیں بلکہ ان میں ایک خاص جراثیم شامل کیا گیا ہے جو مچھروں کی افزائش نسل کو متاثر کرتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر ان مچھروں کو مسلسل اُن علاقوں میں چھوڑا جائے جہاں پرندے رہتے ہیں اور ملیریا تیزی سے پھیل رہا ہے تو حملہ آور مچھروں کی آبادی میں کمی آئے گی اور بیماری کا دائرہ محدود ہو جائے گا۔یہ منصوبہ ’پرندے، مچھر نہیں‘ نامی اتحاد کے زیرِانتظام جاری ہے جس میں کئی فلاحی تنظیمیں شامل ہیں جو ہوائی کے مقامی پرندوں کے تحفظ کے لیے کام کر رہی ہیں۔اس منصوبے کا آغاز نومبر 2023 میں ہوا اور اب تک جزیرے ماؤی اور کاؤئی کے جنگلات میں چار کروڑ سے زائد نر مچھر چھوڑے جا چکے ہیں۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ مچھر ہوائی کا قدرتی حصہ نہیں تھے۔ سن 1826 میں ایک وہیل کا شکار کرنے والے جہاز کے ذریعے یہ مچھر حادثاتی طور پر جزیرے پر آ گئے تھے اور یہاں کے مرطوب موسم میں تیزی سے پھیل گئے۔ آج وہ یہاں کی فطرت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نئےہجری سال کے آغاز پر غلاف کعبہ تبدیل

Next Post

اسرائیل کو تسلیم کرنے والےممالک کی تعداد بڑھانے کی کوشش

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا

دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا

31/12/2025
جرمن بینک میں فلمی سٹائل کی کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی

جرمن بینک میں فلمی سٹائل کی کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی

31/12/2025
90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

27/12/2025
خانہ کعبہ جگمگاتا ہوا، ناسا کے خلا باز کی خلا سے لی گئی مکہ کی تصویر وائرل

خانہ کعبہ جگمگاتا ہوا، ناسا کے خلا باز کی خلا سے لی گئی مکہ کی تصویر وائرل

09/12/2025
لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر

لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر

19/08/2025
برطانوی وزیر اپنے گھر کا کرایہ حد سے زیادہ بڑھانے پر مستعفی

برطانوی وزیر اپنے گھر کا کرایہ حد سے زیادہ بڑھانے پر مستعفی

09/08/2025
Next Post
اسرائیل کو تسلیم کرنے والےممالک کی تعداد بڑھانے کی کوشش

اسرائیل کو تسلیم کرنے والےممالک کی تعداد بڑھانے کی کوشش

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا63برس کی خاتون کو پاکستان سے واپس لانے کا حکم

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا63برس کی خاتون کو پاکستان سے واپس لانے کا حکم

دو سابق وزراء کا کانگریس میں واپسی کا امکان

دو سابق وزراء کا کانگریس میں واپسی کا امکان

تمل ناڑو اسپتال کی داڑھی کے متعلق پالیسی نے کشمیری ڈاکٹر کو کورس چھوڑنے پر کیا مجبور

تمل ناڑو اسپتال کی داڑھی کے متعلق پالیسی نے کشمیری ڈاکٹر کو کورس چھوڑنے پر کیا مجبور

شبیر شاہ کی حالت مستحکم، جیل حکام نے  ان کے نازک ہونے کی افواہوں کی تردید

شبیر شاہ کی حالت مستحکم، جیل حکام نے ان کے نازک ہونے کی افواہوں کی تردید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »