امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 7 جولائی: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے گلندر پانپور علاقے میں رات کے اوقات میں ایک المناک سڑک حادثے میں دو افراد کی جانیں گئیں جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
ایک پولیس اہلکار نے خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس کو بتایا کہ ایک کالے رنگ کی اسکارپیو گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر JK02DQ-2585 تھا، جسے جونٹی، ولد ترسیم لال، ساکن مرشی والا، اکھنور، جموں چلا رہا تھا، چار دیگر مسافروں کو لے جانے کے دوران حادثے کا شکار ہو گئی۔
واقعے میں چاروں افراد زخمی ہوگئے۔ تاہم، ڈرائیور جانٹی اور ایک ساتھی مسافر، سونو کمار، ولد اشوک کمار، ساکن دبسورہ، جموں، بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، اہلکار نے مزید کہا کہ پولیس نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ (جے کے این ایس)











