امت نیوز ڈیسک //
کٹھوعہ، 17 اگست: کٹھوعہ ضلع کے گھٹی علاقے میں اتوار کی صبح بادل پھٹنے کے واقعے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ایک افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر نیوز کارنر کو بتایا کہ چار افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
افسر نے کہا ،اس واقعے میں متعدد رہائشی مکانات، مقامی پولیس اسٹیشن، ریلوے ٹریک اور جنگلٹ سمیت ملحقہ علاقوں میں قومی شاہراہ کے کئی حصے بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔
ملبہ صاف کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ (کے این سی)










