امت نیوز ڈیسک //
کٹھوعہ، 10 فروری: کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر علاقے میں منگل کے روز سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار پُراسرار حالات میں جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
حکام کے مطابق متوفی اہلکار کی شناخت 26 سالہ پربھو ناتھ کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کی طبیعت بگڑنے پر پہلے انہیں مقامی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد ازاں گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ ریفر کیا گیا، تاہم وہ وہاں پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور موت کی وجوہات اور حالات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ تفتیش کے دوران طبی اور دیگر تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔( کے این ٹی)






