• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۱۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ٹرمپ نے بھارت پاکستان جنگ ختم کرانے کا دعویٰ ایک بار پھر دہرایا

بھارت پاکستان کی لڑائی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی، دس طیارے پہلے ہی گرائے جا چکے تھے: ٹرمپ

by امت ڈیسک
11/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گذشتہ سال بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کو ٹیرف کے ذریعے روکنے کا دعویٰ کیا جو ان کے بقول ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی۔

ٹرمپ نے منگل کو فاکس بزنس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ "میں نے آٹھ جنگیں روکیں۔ آٹھ جنگوں میں سے کم از کم چھ ٹیرف کی وجہ سے روکی گئیں۔ دوسرے لفظوں میں میں نے کہا، ‘اگر آپ جنگ کو نہیں روکتے ہیں، تو میں آپ پر ٹیرف لگاؤں گا، کیونکہ میں لوگوں کو ہلاک ہوتے نہیں دیکھنا چاہتا۔” ٹرمپ نے منگل کو فاکس بزنس کے ساتھ ایک انٹرویو میں یہ بات کہی۔

"میں نے کہا، ‘آپ پر محصولات عائد کیے جائیں گے، بھارت اور پاکستان کی مثال لے لیجیے، میری رائے میں یہ جوہری جنگ ہوتی، وہ واقعی اس طرف جا رہے تھے؛ 10 طیارے گرائے جا چکے تھے، وہ اس (جوہری جنگ) طرف جا رہے تھے۔’ ٹرمپ نے کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ ‘صدر ٹرمپ نے جنگ رکوا کر کم از کم 10 ملین جانیں بچائیں’۔ کیونکہ وہ میری رائے میں ‘جوہری جنگ کی طرف بڑھنے والے تھے۔ ٹیرف کے بغیر ایسا نہیں ہوتا۔”

ٹرمپ نے گذشتہ سال 10 مئی سے اب تک 80 سے زائد مرتبہ پاک بھارت جنگ کو روکنے کا سہرا اپنے سر لیا ہے۔ واضح رہے کہ اس بھارت پاکستان کے بیچ جنگ بندی کا اعلان سب سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے ہی کیا تھا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ لکھا تھا کہ دونوں پڑوسیوں نے واشنگٹن کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت کے بعد "مکمل اور فوری” جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

وہیں بھارت مسلسل کسی تیسرے فریق کی مداخلت سے انکار کرتا رہا ہے۔ بھارت نے گذشتہ سال سات مئی کو آپریشن سندور شروع کیا تھا، جس میں 22 اپریل کو پہلگام حملے کے جواب میں پاکستان اور اس کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔ پہلگام حملے میں 26 نہتے شہری ہلاک ہوئے تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امریکہ۔بھارت تجارتی معاہدہ جموں و کشمیر کے سیب اور زعفران کاشتکاروں کے لیے خطرہ: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

امریکہ۔بھارت تجارتی معاہدہ جموں و کشمیر کے سیب اور زعفران کاشتکاروں کے لیے خطرہ: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

امریکہ۔بھارت تجارتی معاہدہ جموں و کشمیر کے سیب اور زعفران کاشتکاروں کے لیے خطرہ: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

10/02/2026
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن کے سنگین الزامات

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن کے سنگین الزامات

10/02/2026
ڈیلی ریٹڈ اور کیژول ملازمین کی مستقلی کے لیے روڈ میپ جلد جاری کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ویشنو دیوی روپ وے منصوبے میں کابینہ کا کوئی کردار نہیں: عمر عبداللہ

10/02/2026
چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

کابینہ سب کمیٹی کی رپورٹ مجاز اتھارٹی کے پاس زیر غور، ایوان میں ریزرویشن پالیسی پر حکومت کا تفصیلی جواب

10/02/2026
کٹرا میں ایس ایم وی ڈی روپ وے منصوبے کے خلاف احتجاج، مظاہرین کی ڈپٹی سی ایم اور ایم ایل اے بنی کی حمایت

کٹرا میں ایس ایم وی ڈی روپ وے منصوبے کے خلاف احتجاج، مظاہرین کی ڈپٹی سی ایم اور ایم ایل اے بنی کی حمایت

10/02/2026
ویشنو دیوی روپ وے منصوبے میں کابینہ کا کوئی کردار نہیں: عمر عبداللہ

ویشنو دیوی روپ وے منصوبے میں کابینہ کا کوئی کردار نہیں: عمر عبداللہ

10/02/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »