امت نیوز ڈیسک///
پونچھ، 16 فروری: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقے سیکلو میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ایک ویگن آر گاڑی (نمبر JK12-6143) پونچھ سے منڈی کی طرف جا رہی تھی کہ سیکلو کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں محمد زبیر ولد نذیر حسین، ساکن سیکلو منڈی، موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ایس ایچ او منڈی نیکو رام ٹھاکر نے بتایا کہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال منڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔






