• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۱۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بنگلہ دیش: طارق رحمان نے بطور وزیر اعظم حلف لیا

بنگلہ دیش: طارق رحمان نے بطور وزیر اعظم حلف لیا

by امت ڈیسک
17/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
طارق رحمان وزیر اعظم کی حلف برداری کے دوران۔ تصویر: پی ٹی آئی
بنگلہ دیش میں سیاسی ہلچل اور طویل عبوری دور کے بعد نئی منتخب حکومت نے باقاعدہ طور پر اقتدار سنبھال لیا ہے۔ بی این پی کے لیڈر طارق رحمان نے منگل، ۱۷؍ روری کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ یہ پیش رفت ۲۰۲۴ء کی پرتشدد بغاوت کے بعد ملک میں جمہوری عمل کی بحالی کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔ ۶۰؍ سالہ لیڈر نے ۱۷۰؍ ملین آبادی والے ملک کی باگ ڈور اس وقت سنبھالی ہے جب بنگلہ دیش کو شدید سیاسی تقسیم، کمزور معیشت اور امن و امان کے مسائل کا سامنا ہے۔ حلف برداری کی تقریب پارلیمنٹ کے باہر منعقد ہوئی اور سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کی گئی۔ صدر محمد شہاب الدین نے انہیں عہدے کا حلف دلایا۔

اپنے خطاب میں طارق رحمان نے قانون کی بالادستی برقرار رکھنے اور آئینی ذمہ داریوں کو وفاداری سے نبھانے کا عہد کیا۔ انہوں نے ۱۲؍ فروری کے انتخابات میں اپنی جماعت کی بھاری اکثریت کو جمہوریت کی فتح قرار دیا اور کہا کہ یہ کامیابی ان شہریوں کی ہے جنہوں نے سیاسی استحکام اور جمہوری نظام کے لیے جدوجہد کی۔ طارق رحمان ایک عبوری انتظامیہ کی جگہ لے رہے ہیں، جس نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد تقریباً ۱۸؍ ماہ تک حکومت کی۔ اس عرصے میں ملک شدید سیاسی کشمکش اور احتجاجی مظاہروں سے گزرا، جس نے معیشت اور سرمایہ کاری کے ماحول کو متاثر کیا۔ بی این پی کی قیادت میں اتحاد نے پارلیمنٹ میں ۲۱۲؍ نشستیں حاصل کیں، جو جماعت اسلامی کے زیر قیادت بلاک کی ۷۷؍ نشستوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ جماعت اسلامی نے ۳۲؍ حلقوں میں انتخابی نتائج کو چیلنج کیا ہے، تاہم اس کے رہنما شفیق الرحمان نے اعلان کیا کہ وہ ایک ذمہ دار اور پرامن اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

طارق رحمان کی اقتدار میں واپسی ایک ڈرامائی موڑ کی حیثیت رکھتی ہے۔ وہ ۱۷؍ سالہ جلاوطنی کے بعد حال ہی میں برطانیہ سے وطن واپس آئے تھے۔ ان کی واپسی اور انتخابی کامیابی کو ان کے حامی ایک نئی شروعات کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جبکہ ناقدین معیشت اور ادارہ جاتی اصلاحات کے حوالے سے ان کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کو اس انتخابی عمل میں حصہ لینے سے روکا گیا تھا۔ حسینہ، جو اس وقت ہندوستان میں مقیم ہیں، نے انتخابات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا۔ دوسری جانب بھارت نے بی این پی کی فیصلہ کن کامیابی کا خیرمقدم کیا، جسے دو طرفہ تعلقات میں ممکنہ بہتری کا اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

خواتین کی نمائندگی محدود رہی۔ براہ راست انتخاب میں صرف سات خواتین کامیاب ہوئیں، تاہم ۵۰؍ مخصوص نشستیں جماعتوں کے تناسب سے تقسیم کی جائیں گی۔ اقلیتی برادریوں کے چار نمائندے پارلیمنٹ میں پہنچے، جن میں دو ہندو اقلیت سے تعلق رکھتے ہیں۔ اگرچہ انتخابی مہم کے دوران سیاسی تناؤ نمایاں تھا، لیکن ووٹنگ کا دن بڑی حد تک پرامن رہا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اب سب سے بڑا چیلنج معاشی بحالی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ بنگلہ دیش دنیا کا دوسرا بڑا ملبوسات برآمد کنندہ ملک ہے، مگر حالیہ بدامنی نے اس شعبے کو بھی متاثر کیا ہے۔ طارق رحمان نے اپنی تقریر میں قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ برسوں کی آمرانہ طرز حکمرانی نے اداروں کو کمزور کیا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ان کی حکومت استحکام، معاشی ترقی اور قانون کی حکمرانی کو ترجیح دے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ریاستی درجہ کی بحالی ہی عوامی اطمینان کا ذریعہ: عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلیٰ کا وضاحتی بیان، قائدِ حزبِ اختلاف پر دادا کے حوالے سے تنقید

ریاستی درجہ کی بحالی ہی عوامی اطمینان کا ذریعہ: عمر عبداللہ

17/02/2026
14 سابق کرکٹ کپتانوں کی عمران خان کے لیے انسانی سلوک کی اپیل

14 سابق کرکٹ کپتانوں کی عمران خان کے لیے انسانی سلوک کی اپیل

17/02/2026
مرکزی وزیر نے جموں و کشمیر کو جلد ریاستی حیثیت دینے کے اشارے دیے

مرکزی وزیر نے جموں و کشمیر کو جلد ریاستی حیثیت دینے کے اشارے دیے

17/02/2026
این آئی اے نے  الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا

سری نگر کے مہجور نگر میں این آئی اے کا چھاپہ

17/02/2026
افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

بی جے پی رکن اسمبلی وکرم رندھاوا کا متنازع بیان واپس لینے کا اعلان

17/02/2026
جموں و کشمیر میں من گھڑت خبروں کی روکتھام کی خاطر نئی میڈیا پالیسی زیر غور:حکومت

جموں و کشمیر میں 17.27 لاکھ کنال سرکاری اراضی پر قبضہ، 14.29 لاکھ کنال واگزار: حکومت

17/02/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »