امت نیوز ڈیسک //
ایل جی منوج سنہا نے منگل کے روز شانت منو، آئی اے ایس (ریٹائرڈ)، کو یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر کا اسٹیٹ الیکشن کمشنر مقرر کر دیا ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری جموں و کشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1989 کی دفعہ 36 کی ذیلی دفعہ (3) کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شانت منو پانچ سال کی مدت کے لیے یا 70 برس کی عمر تک، جو بھی پہلے ہو، اس عہدے پر فائز رہیں گے۔ ان کی تقرری اس تاریخ سے مؤثر ہوگی جب وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تقرری کی شرائط و ضوابط علیحدہ سے جاری کیے جائیں گے۔





