• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۱۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں ملی ٹنٹس پر نظر رکھنے کیلئے 43 اونچے پہاڑی سکیورٹی اڈوں کا قیام

جموں و کشمیر میں ملی ٹنٹس پر نظر رکھنے کیلئے 43 اونچے پہاڑی سکیورٹی اڈوں کا قیام

by امت ڈیسک
19/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

اپریل 2025 میں پہلگام حملے کے فوراً بعد پہلگام-ترال-ہاروان روٹ پر کئی ہائی ایلٹیٹیوڈ سکیورٹی بیس قائم کیے گئے

گذشتہ سال پہلگام کی بائسرن وادی میں ملی ٹنٹ حملے کے بعد ایک بڑی حفاظتی تبدیلی عمل میں لائی گئی۔ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے جموں و کشمیر میں 6,000 فٹ سے زیادہ اونچائی پر 43 عارضی آپریٹنگ بیس قائم کیے تاکہ سرحد پار سے آنے والے ملی ٹنٹس کا سراغ لگا انہیں ختم کیا جا سکے۔

ایک سینئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ "اس حکمت عملی کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، کیونکہ ہم نے گذشتہ چند مہینوں میں جموں اور کشمیر میں ملی ٹنسی کے واقعات میں کمی دیکھی ہے۔”

پہلا عارضی آپریٹنگ بیس جولائی 2025 میں سرینگر ضلع کے فقیر گجری میں قائم کیا گیا تھا۔ اب تک قائم کیے گئے 43 عارضی اڈوں میں سے 26 کشمیر خطے میں اور 17 جموں خطے میں ہیں۔

اہلکار نے وضاحت کی کہ یہ اڈے اونچائی والے علاقوں میں تلاشی اور حملے کی کارروائیوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں جہاں ملی ٹنٹس "ڈھوکوں” (مٹی اور پتھر کی جھونپڑیوں) میں چھپے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا،”ہم ملی ٹنٹس کو جموں و کشمیر میں جمنے کی اجازت نہیں دے رہے۔ اونچائی والے تمام علاقوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے کیونکہ ملی ٹنٹس پہاڑی علاقوں میں چھپے رہتے ہیں۔ ان سکیورٹی اڈوں کے قیام کے بعد وادی میں ان کی موجودگی میں نمایاں کمی آئی ہے۔”

ہر عارضی اڈے پر 16-25 اہلکار تعینات

ہر عارضی آپریٹنگ بیس میں تقریباً 16-25 اہلکار تعینات ہوتے ہیں۔ گشت کے دوران اہلکار سلیپنگ بیگ، ٹیکٹیکل بوٹ، ہیٹنگ آلات، سیٹلائٹ ٹریکرز اور سیٹلائٹ فون استعمال کرتے ہیں۔

اپریل 2025 میں پہلگام حملے کے فوراً بعد پہلگام-ترال-ہاروان روٹ پر کئی عارضی اڈے قائم کیے گئے۔ یہ اڈے پہلگام قتل عام میں ملوث ملی ٹنٹس کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیے گئے۔

جولائی میں سکیورٹی فورسز نے پہلگام حملے کے ذمہ دار تین ملی ٹنٹس کو ختم کیا۔ 22 مئی کو ہاروان میں مہادیو پہاڑیوں پر "آپریشن مہادیو” شروع کیا گیا۔

آپریشن میں تین پاکستانی ملی ٹنٹس مارے گئے۔ ان کے قبضے سے دو اے کے-47 رائفلیں، ایک ایم-4 رائفل اور دیگر ہتھیار برآمد ہوئے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ : مفتی اعظم ناصر اسلام

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ : مفتی اعظم ناصر اسلام

رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ : مفتی اعظم ناصر اسلام

18/02/2026
افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

جموں کشمیر میں ٹیچرز کی بھرتی 2030تک نہیں ہوگی، حکومت نے کی اسمبلی میں وضاحت

18/02/2026
جموں و کشمیر حکومت نے دیہی صفائی کے لیے 10 فیصد فنڈنگ ​​کا اعلان کیا

جموں و کشمیر حکومت نے دیہی صفائی کے لیے 10 فیصد فنڈنگ ​​کا اعلان کیا

18/02/2026
ایج ڈی ایف سی بینک فراڈ، شوپیاں و بڈگام میں چھاپے

ایج ڈی ایف سی بینک فراڈ، شوپیاں و بڈگام میں چھاپے

18/02/2026
جموں کشمیر کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کر دی، پہلی بار رنجی ٹرافی فائنل میں رسائی

جموں کشمیر کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کر دی، پہلی بار رنجی ٹرافی فائنل میں رسائی

18/02/2026
جموں و کشمیر کے اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے طور پر شانت منو کی تقرری

جموں و کشمیر کے اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے طور پر شانت منو کی تقرری

17/02/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »