• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۱۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

جموں کشمیر میں ٹیچرز کی بھرتی 2030تک نہیں ہوگی، حکومت نے کی اسمبلی میں وضاحت

by امت ڈیسک
18/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں : جموں و کشمیر میں محکمہ تعلیم میں ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کو اساتذہ کی براہ راست بھرتی کے لیے مزید چار سے پانچ سال تک کا انتظار کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ حکومت نے یونین ٹیریٹری میں ٹیچر بھرتیوں پر عائد پابندی کو برقرار رکھا۔

اسمبلی میں گلمرگ سے منتخب رکن اسمبلی پیرزادہ فاروق احمد شاہ کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے ایوان کو بتایا کہ ’’جموں و کشمیر میں اساتذہ کی اسامیاں فی الحال منجمد ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’راست بھرتی کے کوٹے کے تحت اس وقت ٹیچرز کی کوئی خالی اسامی نہیں کیونکہ رہبر تعلیم اساتذہ کو مستقل کرنے کے عمل کے باعث یہ اسامیاں سال 2030 تک فریز رکھی گئی ہیں۔‘‘

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں آخری بار اساتذہ کی براہ راست بھرتی 2012-13 میں کی گئی تھی اور اس کے بعد سے اب تک اس زمرے میں کسی بھی ٹیچر کی نئی تقرری عمل میں نہیں لائی گئی۔

گلمرگ کے رکن اسمبلی نے حکومت سے خالی اسامیوں کی تفصیلات طلب کی تھیں، تاہم حکومت نے جواب دیا کہ ’’ٹیچر کیٹیگری میں کوئی آسامی دستیاب نہیں ہے۔‘‘ البتہ حکومت نے یہ بھی بتایا کہ جموں و کشمیر میں اس وقت 2525 لیکچررز اور 1259 ماسٹرز کی اسامیاں خالی ہیں۔ وزیر تعلیم کے مطابق لیکچررز کی 594 اسامیوں کو بھرتی کے عمل کے لیے پبلک سروس کمیشن کو بھیجا جا چکا ہے اور ان پر تقرری کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ان پوسٹس کے لئے اہل اساتذہ اور ماسٹرز کو مختلف مضامین میں انچارج لیکچرر بنانے کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت جنوری 2026 میں جغرافیہ کے شعبے میں 48 اساتذہ اور ماسٹرز کو ترقی دے کر اِنچارج لیکچرر مقرر کیا گیا ہے

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر حکومت نے دیہی صفائی کے لیے 10 فیصد فنڈنگ ​​کا اعلان کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر حکومت نے دیہی صفائی کے لیے 10 فیصد فنڈنگ ​​کا اعلان کیا

جموں و کشمیر حکومت نے دیہی صفائی کے لیے 10 فیصد فنڈنگ ​​کا اعلان کیا

18/02/2026
ایج ڈی ایف سی بینک فراڈ، شوپیاں و بڈگام میں چھاپے

ایج ڈی ایف سی بینک فراڈ، شوپیاں و بڈگام میں چھاپے

18/02/2026
جموں کشمیر کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کر دی، پہلی بار رنجی ٹرافی فائنل میں رسائی

جموں کشمیر کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کر دی، پہلی بار رنجی ٹرافی فائنل میں رسائی

18/02/2026
جموں و کشمیر کے اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے طور پر شانت منو کی تقرری

جموں و کشمیر کے اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے طور پر شانت منو کی تقرری

17/02/2026
بنگلہ دیش: طارق رحمان نے بطور وزیر اعظم حلف لیا

بنگلہ دیش: طارق رحمان نے بطور وزیر اعظم حلف لیا

17/02/2026
وزیر اعلیٰ کا وضاحتی بیان، قائدِ حزبِ اختلاف پر دادا کے حوالے سے تنقید

ریاستی درجہ کی بحالی ہی عوامی اطمینان کا ذریعہ: عمر عبداللہ

17/02/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »