• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گلمرگ میں مصنوعی برف متعارف کرانا وقت کی ضرورت: عمر عبداللہ

گلمرگ میں مصنوعی برف متعارف کرانا وقت کی ضرورت: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
23/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
گلمرگ : جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وِنٹر گیمز کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے گلمرگ میں مصنوعی برف (آرٹیفیشل اسنو) متعارف کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بدلتے موسمی حالات کے پیش نظر اب صرف قدرتی برفباری پر انحصار پائیدار حل نہیں ہے۔‘‘

عمر عبداللہ نے پیر کے روز کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا: ’’موسمیاتی تبدیلی سرمائی کھیلوں اور سیاحت دونوں کے لیے ایک سنجیدہ چیلنج بن چکی ہے، کیونکہ حالیہ برسوں میں برفباری کے انداز غیر متوقع ہو گئے ہیں جس کے باعث طویل مدتی منصوبہ بندی پر نظر ثانی ناگزیر ہو گئی ہے۔‘‘

وزیر اعلیٰ نے خطاب کے دوران کہا کہ ’’حکومت، گلمرگ کو عالمی معیار کے اسکیئنگ مرکز کے طور پر فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے اور خواہش رکھتی ہے کہ موسمی رکاوٹوں کے باوجود یہاں کھیلوں کی سرگرمیاں مسلسل جاری رہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’مصنوعی برف تیار کرنے کا نظام متعارف کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ سرمائی کھیلوں کا تسلسل برقرار رہے اور سیاحتی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔‘‘

انہوں نے اس منصوبے سے متعلق خدشات کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ونٹر ٹورزم سے وابستہ ہزاروں افراد – جن میں ہوٹل مالکان، گائیڈز، ٹرانسپورٹ آپریٹرز اور چھوٹے کاروباری شامل ہیں – اپنی روزی روٹی کے لیے اسی سیزن پر انحصار کرتے ہیں، اس لیے اس شعبے کو محفوظ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

عمر عبداللہ نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت کھلاڑیوں اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ جموں و کشمیر سے مزید بین الاقوامی معیار کے کھلاڑی اگھر کر سامنے آ سکیں۔ انہوں نے کشمیری اسکیئر عارف خان کی عالمی سطح پر کامیابیوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ’’کھیلو انڈیا ونٹر گیمز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نئی راہیں ہموار کریں گے۔‘‘

کھیل سرگرمیاں جموں کشمیر کی شناخت: منوج سنہا
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی افتتاح تقریب میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ ’’کھیل، جموں و کشمیر کی شناخت اور قومی یکجہتی کی علامت ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کھیل افراد کو جوڑتے ہیں، مضبوط کردار سازی میں مدد دیتے ہیں اور کھیلو انڈیا سرمائی کھیل اب ایک مقابلے سے بڑھ کر قومی سطح کے جشن کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایران کی صورتحال پر بھارت کی تازہ سفری ہدایت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ایران کی صورتحال پر بھارت کی تازہ سفری ہدایت

ایران کی صورتحال پر بھارت کی تازہ سفری ہدایت

23/02/2026
ڈوڈہ اسپتال تنازع: ڈاکٹرز نے کی ہڑتال ختم، او پی ڈی سروس بحال، ایم ایل اے کیخلاف مقدمہ درج

مہراج ملک کی پی ایس اے کے تحت نظربندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

23/02/2026
پاکستانی نشانات والے غباروں سے غیر ملکی کرنسی برآمد، اکھنور میں تحقیقات شروع

پاکستانی نشانات والے غباروں سے غیر ملکی کرنسی برآمد، اکھنور میں تحقیقات شروع

23/02/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

ایم پی انجینئر رشید کی جانب سے شمالی کشمیر میں تعلیم، نوجوانوں اور سیاحت کے لیے 21 لاکھ روپے منظور

23/02/2026
کشتواڑ میں جھڑپ کے دوران تین ملیٹنٹ ازجان، اسلحہ برآمد

کشتواڑ میں جھڑپ کے دوران تین ملیٹنٹ ازجان، اسلحہ برآمد

22/02/2026
بنگلہ دیش پیر سے بھارتی شہریوں کے لیے سیاحتی ویزا سروس دوبارہ شروع کرے گا

بنگلہ دیش پیر سے بھارتی شہریوں کے لیے سیاحتی ویزا سروس دوبارہ شروع کرے گا

22/02/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »