امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 25 فروری: وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ مرکز کو مغربی بنگال حکومت کی جانب سے ریاست کا نام تبدیل کرنے کے مطالبے کو منظور کرنا چاہیے، جس طرح مرکزی کابینہ نے کیرالہ کے نام کی تبدیلی کی تجویز کو منظوری دی ہے۔
مرکزی کابینہ نے منگل کو کیرالہ حکومت کی جانب سے ریاست کا نام تبدیل کرکے "کیرالم” رکھنے کی تجویز کو منظوری دی۔ اس کے بعد ممتا ے ناراضگی ظاہر کی کہ مغربی بنگال کی نام کی تبدیلی کی تجویز طویل عرصے سے مرکز کے پاس زیر التوا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ دیگر ریاستوں نے بھی نام کی تبدیلی کی تجاویز پیش کی ہیں۔ اگر مغربی بنگال اسمبلی ریاست کا نام تبدیل کرنا چاہتی ہے تو مرکز کو اس مطالبے کو قبول کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں جموں و کشمیر اسمبلی کی جانب سے بھی اس نوعیت کی کوئی تجویز پیش کی جاتی ہے تو مرکز کو اس پر بھی سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔




