• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نائب صدر کا کشمیر دورہ، سیکورٹی انتظامات سخت، ٹریفک کی نقل و حمل محدود

نائب صدر کا کشمیر دورہ، سیکورٹی انتظامات سخت، ٹریفک کی نقل و حمل محدود

by امت ڈیسک
25/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: نائب صدر ہند کی کشمیر آمد کے پیش نظر سرینگر میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں خاص کر کشمیر یونیورسٹی جانے والے سبھی راستوں پر سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق نائب صدر سی پی رادھا کرشنن آج دوپہر سرینگر پہنچیں گے، جہاں وہ کشمیر یونیورسٹی کے 21ویں کنووکیشن کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ گزشتہ برس جگدیپ دھنکر کے استعفیٰ کے بعد نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے والے رادھا کرشنن کا یہ کشمیر کا پہلا دورہ ہے۔

تقریب میں جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور وزیر تعلیم سکینہ ایتو سمیت متعدد شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

سکیورٹی مزید سخت
نائب صدر کے دورے کے پیش نظر جموں کشمیر پولیس اور نیم فوجی دستوں کو سرینگر شہر اور کشمیر یونیورسٹی جانے والی تمام راستوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سرینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حضرت بل میں واقع یونیورسٹی کیمپس تک خصوصی حفاظتی حصار قائم کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی کے اطراف میں بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور کلاس ورک تین دن کے لیے معطل کر دیا گیا ہے تاکہ تقریب کے انتظامات بخوبی مکمل کیے جا سکیں۔

کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے کنووکیشن کو تاریخی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ’’تقریباً 60 ہزار طلبہ کو ڈگریاں دی جائیں گی۔‘‘ ان میں انڈرگریجویٹ سے لے کر پی ایچ ڈی سطح تک کے طلبہ شامل ہیں، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو گولڈ میڈلز اور امتیازی اسناد سے بھی نوازا جائے گا۔ نیلوفر کے مطابق نائب صدر کے ہاتھوں ڈگری وصول کرنے کے حوالے سے طلبہ میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

نائب صدر کے دورے سے قبل 20 فروری کو انسپکٹر جنرل پولیس، کشمیر، وی کے بردی کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا سیکورٹی اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں پولیس، فوج، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی، بی ایس ایف، سی آئی ڈی اور دیگر سکیورٹی و انٹیلی جنس اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ممکنہ دہشت گرد خطرات سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے، حساس مقامات کی حفاظت مضبوط بنانے اور انٹیلی جنس نظام کو مزید فعال بنانے پر زور دیا گیا۔

سرینگر ٹریفک پولیس نے جمعرات کو گپکار – نشاط روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت محدود کرنے کا اعلان کیا ہے، کیونکہ یہ وہی راستہ ہے جو لوک بھون کی جانب جاتا ہے جہاں نائب صدر قیام کریں گے۔

پولیس کے مطابق گپکار سے نشاط اور شالیمار اور ہارون جانے والا ٹریفک بند رہے گا، جبکہ رام منشی باغ سے گرینڈ پیلس تک بھی نقل و حرکت محدود رہے گی۔ متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے اور طبی ایمرجنسی کی صورت میں تصدیق کے بعد ہی اجازت دی جائے گی۔ ٹریفک حکام نے شہریوں، مسافروں کو سفر سے قبل ٹریفک ہدایات کو مدنظر رکھ کر محدود راستوں سے ہی سفر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر کے میں ٹی ای ٹی سے متعلق کوئی حکم نامہ جاری نہیں ہوا: وزیر تعلیم سکینہ ایتو

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

این ایچ ایم ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں: سکینہ یتو

جموں کشمیر کے میں ٹی ای ٹی سے متعلق کوئی حکم نامہ جاری نہیں ہوا: وزیر تعلیم سکینہ ایتو

25/02/2026
جموں میں نائب وزیر اعلیٰ کے بھائی کے گھر اے سی بی کا چھاپہ، غیر متناسب اثاثہ جات کیس کی تحقیقات جاری

جموں میں نائب وزیر اعلیٰ کے بھائی کے گھر اے سی بی کا چھاپہ، غیر متناسب اثاثہ جات کیس کی تحقیقات جاری

25/02/2026
ریاست کیرالہ کا نام بدل کر ’کیرالم‘ کر دیا گیا: مرکزی کابینہ کی منظوری

ریاست کیرالہ کا نام بدل کر ’کیرالم‘ کر دیا گیا: مرکزی کابینہ کی منظوری

24/02/2026
سی ٹی یونیورسٹی معاملہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ سے اٹھائیں گے : وزیر اعلیٰ عمر

سی ٹی یونیورسٹی معاملہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ سے اٹھائیں گے : وزیر اعلیٰ عمر

24/02/2026
سحری و افطار انتظامات پر تنازعہ، پنجاب کے وزیر اعلیٰ سے مداخلت کی اپیل

سحری و افطار انتظامات پر تنازعہ، پنجاب کے وزیر اعلیٰ سے مداخلت کی اپیل

24/02/2026
دور دراز اور پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو لازمی اور ضروریات خدمات میسر رکھی جائیں: ڈاکٹر فاروق

ایران میں زیرِ تعلیم جے اینڈ کے طلبہ فوری وطن واپس لوٹ آئیں: فاروق عبداللہ

24/02/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »