• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, مارچ ۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر میں ایل جی سے 5 سال کے بعد محبوبہ مفتی نے کی ملاقات، کشمیری پنڈتوں کے لئے کیا یہ بڑا مطالبہ

محبوبہ مفتی نے ایران حملے پر مودی اورعمر عبداللہ کی خاموشی پر اٹھائے سوال، مہدی، متو کے خلاف درج مقدمات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا

by امت ڈیسک
04/03/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس کے رہنما اور ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی کے خلاف پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی تصاویر کو نذر آتش کیا۔

سابق وزیر اعلیٰ نے ایک مختصر پریس کانفرنس میں اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایران پر حملے کی مذمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو ملک کی قیادت اور نہ ہی جموں و کشمیر کی قیادت نے حملے کی مذمت کی اور نہ ہی ایرانی عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات مضبوط رہے ہیں، ایران واحد مسلم ملک ہے جس نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہندوستان کے موقف کو سمجھا۔ دیگر مسلم ممالک ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے، جب ہندوستان پر پابندیاں لگائی گئیں تو ایران نے ہندوستان کو مفت تیل فراہم کیا لیکن اس سب کے باوجود ہماری قیادت نے اس کی مذمت تک نہیں کی۔

محبوبہ نے نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی آغا روح اللہ مہدی اور سرینگر کے سابق میئر جنید متو کے خلاف مبینہ طور پر امن خراب کرنے کے الزام میں درج ایف آئی آر کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ "ہم حکومت سے ان لوگوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں جنہیں جیل میں ڈالا گیا ہے۔ ہم آغا روح اللہ مہدی اور جنید عظیم مٹو کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ چونکہ انہوں نے آواز اٹھائی، اس لیے ان پر ایف آئی آر درج کرکے یہ نہ سمجھیں کے سب خاموش رہیں گے”۔

پولیس نے منگل کو نیشنل کانفرنس (این سی) کے رہنما اور ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی اور سرینگر کے سابق میئر جنید عظیم متو کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹا اور گمراہ کن مواد پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مقدمات سرینگر کے سائبر پولیس اسٹیشن میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹے، من گھڑت اور گمراہ کن مواد کی گردش کے حوالے سے معتبر معلومات کے بعد درج کیے گئے تھے۔

محبوبہ نے ایران کی حمایت کرنے کے بجائے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کرنے پر مسلم ممالک کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک خاموش تماشائی بن کر دیکھ رہے ہیں اور امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں، یہ ممالک اسرائیل کے بچے بن چکے ہیں، پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ کیا لیکن اس کی خاموشی بتاتی ہے کہ یہ معاہدہ اسرائیل کے خلاف نہیں بلکہ ایران کے خلاف تھا۔

محبوبہ مفتی نے وادی کے نوجوانوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی تاکہ اقتصادی اور سیاحت کے شعبے متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں جموں و کشمیر کے لوگوں سے پرامن احتجاج کرنے کی اپیل کرتی ہوں۔ ہماری معاشی حالت بدحالی کا شکار ہے، موسم کی خرابی نے یہاں بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ امریکی ٹیرف سے یہاں سیب کی صنعت کے لیے بحران پیدا ہو جائے گا۔ سیاحت میں تیزی آئی ہے، اسے پٹڑی سے نہیں اترنے دینا چاہیے۔ اس لیے میں نوجوانوں سے اپیل کرتی ہوں کہ ہر کام پرامن طریقے سے کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی پارٹی کے دفتر کے باہر احتجاج کرنا چاہتی تھی لیکن ’’حالات نے اس کی اجازت نہیں دی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ لیکن ہم نے ان شیطانی قوتوں (ڈونلڈ) ٹرمپ اور (بنجمن) نتن یاہو کی تصاویر جلا دی تاکہ ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا سکے اور دنیا کو یہ پیغام دیا جائے کہ ہم ایران بالخصوص کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پی ڈی پی سربراہ نے مظاہروں کے بعد کشمیر کے کئی اخبارات کے فیس بک پیجز پر پابندی لگانے کی بھی مذمت کی۔ انھوں نے سوال کیا، "کیا وہ صحافیوں کو یہاں سچ دکھانے سے روکنا چاہتے ہیں؟”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ آج، تدفین چھ مارچ کو ہو گی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ آج، تدفین چھ مارچ کو ہو گی

آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ آج، تدفین چھ مارچ کو ہو گی

04/03/2026
اُدھمپور کے مجالتہ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی نقل و حرکت، بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع

سرحد پر مشتبہ نقل و حرکت، فوج کی فائرنگ سے دراندازی کی کوشش ناکام

04/03/2026
تہران میں کشیدگی: بھارتی طلبہ اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا، بھارتی سفارتخانہ

تہران میں کشیدگی: بھارتی طلبہ اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا، بھارتی سفارتخانہ

04/03/2026
مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا، میڈیا رپورٹس میں دعویٰ

مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا، میڈیا رپورٹس میں دعویٰ

04/03/2026
گمراہ کن آن لائن مواد کی تشہیر کا الزام : آغا روح اللہ اور جنید متو کے خلاف مقدمات درج

گمراہ کن آن لائن مواد کی تشہیر کا الزام : آغا روح اللہ اور جنید متو کے خلاف مقدمات درج

04/03/2026
جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، ایران کی عوام کو اپنی قیادت کا فیصلہ خود کرنے کا حق، عمر عبداللہ

جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، ایران کی عوام کو اپنی قیادت کا فیصلہ خود کرنے کا حق، عمر عبداللہ

03/03/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »