• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, مارچ ۲۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یو اے پی اے کیس میں بند دو کشمیریوں کو دہلی کورٹ نے کیا آٹھ سال بعد بری

یو اے پی اے کیس میں بند دو کشمیریوں کو دہلی کورٹ نے کیا آٹھ سال بعد بری

by امت ڈیسک
20/03/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
شوپیان : جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان آٹھ برس کی طویل قید کے بعد دہلی کی جیل سے رہا ہو کر وادی کشمیر اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔ ان کی رہائی پر ان کے اہلِ خانہ اور مقامی لوگوں میں خوشی اور اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔

معلومات کے مطابق جمشید ظہور پال اور پرویز رشید، جو کہ شوپیان کے گنہ پورہ بلپورہ علاقے کے رہائشی ہیں، کو سنہ 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کی دفعات 18 اور 20 کے تحت دہشت گردانہ سرگرمیوں کی سازش رچنے اور ایک ممنوعہ تنظیم سے وابستگی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ آرمز ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے کا الزام بھی شامل تھا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان نے طویل عرصہ تک عدالتی کارروائی کا سامنا کیا، جس دوران کیس کے مختلف پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ آخرکار عدالت نے شواہد اور گواہوں کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کو رہا کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد وہ آٹھ سال بعد جیل سے باہر آئے۔

قابلِ ذکر ہے کہ پرویز رشید کا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جس کا ماضی میں بھی سیکورٹی معاملات سے واسطہ رہا ہے۔ وہ فردوس رشید لون عرف ابو عمر کے بڑے بھائی ہیں، جو جنوری 2018 میں ایک انکاؤنٹر کے دوران سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔ اسی جھڑپ میں ایک اور شخص، سمیر احمد لون بھی ہلاک ہوا تھا۔

دونوں نوجوانوں کی رہائی کی خبر پھیلتے ہی انکے آبائی علاقے میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، جہاں ماؤں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے اور عزیز و اقارب نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔

مقامی لوگوں نے اس موقع پر انصاف کے نظام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طویل انتظار کے بعد آخرکار سچ سامنے آیا اور دونوں نوجوانوں کو رہائی نصیب ہوئی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایسے معاملات میں جلد انصاف کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ بے گناہ افراد کو طویل عرصہ تک مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسرائیل نے ایرانی گیس فیلڈ پر مزید حملے روکنے کا کیا اعلان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسرائیل نے ایرانی گیس فیلڈ پر مزید حملے روکنے کا کیا اعلان

اسرائیل نے ایرانی گیس فیلڈ پر مزید حملے روکنے کا کیا اعلان

20/03/2026
وادی کشمیر کے صوفی موسیقی کےمشہور و معروف گلوکار محمد عبداللہ متو المروف عبہ تارہ بلی کے انتقال پر خراج عقیدت

وادی کشمیر کے صوفی موسیقی کےمشہور و معروف گلوکار محمد عبداللہ متو المروف عبہ تارہ بلی کے انتقال پر خراج عقیدت

20/03/2026
کپڑے اور جوتے مزید مہنگے ہوں گے

عید سے قبل کشمیر میں مہنگائی کا طوفان، صارفین پریشان

20/03/2026
شوال کا چاند نظر نہ آیا، جموں و کشمیر میں عیدالفطر ہفتہ کو منائی جائے گی: مفتی اعظم

شوال کا چاند نظر نہ آیا، جموں و کشمیر میں عیدالفطر ہفتہ کو منائی جائے گی: مفتی اعظم

19/03/2026
شوال کا چاند نظر نہیں آیا،بھارت میں 21 مارچ کو عیدالفطر منائی جائے گی

شوال کا چاند نظر نہیں آیا،بھارت میں 21 مارچ کو عیدالفطر منائی جائے گی

19/03/2026
بھارت نے وکرم درے سوامی کو چین میں نیا سفیر مقرر کر دیا

بھارت نے وکرم درے سوامی کو چین میں نیا سفیر مقرر کر دیا

19/03/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »