• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, مارچ ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیریوں نے ایران کیلئے نقدی، سونا، برتن، مویشی تک عطیہ کر دیا

کشمیریوں نے ایران کیلئے نقدی، سونا، برتن، مویشی تک عطیہ کر دیا

by امت ڈیسک
23/03/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر سے سامنے آنے والے ہمدردی اور انسانی جذبے کے ان مناظر نے دلوں کو چھو لیا جہاں مختلف گوشوں، خاص طور پر شیعہ اکثریتی اضلاع بڈگام اور بارہمولہ میں لوگوں نے ایران کے "جنگ زدہ” لوگوں کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر چندہ مہم شروع کی ہے۔

اس چندہ مہم عید کے ایک دن بعد اتوار کو زور پکڑا۔ اس میں حصہ لیتے ہوئے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر نہ صرف نقد رقم عطیہ کی بلکہ سونے کے زیورات، تانبے کے روایتی برتنوں اور مویشیوں تک کو عطیہ کر دیا۔

مغربی ایشیا میں جاری جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے لوگ گھر گھر جا کر چندہ جمع کر رہے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے سرینگر کے رعناواری علاقے کے رہائشی اعزاز احمد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "اسرائیل کی صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کی طرف سے ایران پر مسلط کی گئی اس غیر قانونی جنگ سے بہت بڑی تباہی ہوئی ہے۔ مہذب دنیا کم از کم ایران کے مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔”

ایرانی سفارت خانے نے شکریہ کے ساتھ اس اقدام کو سراہا

بھارت میں ایرانی سفارت خانے نے کشمریوں کے اس جذبے کا اعتراف کرتے ہوئے گہرے تشکر کا اظہار کیا۔ مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر عطیات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سفارت خانے نے لکھا کہ ‘یہ احسان کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور یہ ان کی یاد میں نقش رہے گا۔’

چندے میں زیورات، بچوں کی عیدی اور مویشی تک شامل

حکام کے مطابق اس مہم میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ متاثرہ ایرانی عوام کی مدد کے لیے دیے گئے عطیات کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایران کی صورت حال پر لوگ کس قدر حساس اور جذباتی ہیں۔ چندے کے دوران خواتین نے تو اپنے ذاتی سونے کے زیورات، گھروں کی قیمتی اشیاء تک عطیہ کر دیں۔ یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے اپنے مویشیوں کو بھی تعاون کے لیے پیش کر دیا۔ عہدیداروں نے بچوں کی شرکت کا جذباتی منظر شیئر کیا جنہوں نے اپنی ذاتی بچت (غلق کی رقم) اور عیدی کی رقم بھی رضاکاروں کو عطیہ کر دی۔ رضاکاروں نے کہا کہ اس جذبے نے بچوں کے قد کو بڑوں سے بھی بڑا کر دیا۔

بھارت میں ایرانی سفارت خانے نے شکریہ کے ساتھ اس اقدام کو سراہا۔ عطیات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایرانی سفارت خانے نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ "ہم آپ کی مہربانی اور انسانیت کو کبھی نہیں فراموش کریں گے۔ شکریہ، انڈیا۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نریندر مودی کا تاریخی سنگ میل، بھارت میں طویل ترین عرصہ تک منتخب حکومت کی قیادت کرنے والے رہنما بن گئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیر سے کنیاکماری ریل رابطہ اب خواب نہیں حقیقت: وزیر اعظم نریندر مودی

نریندر مودی کا تاریخی سنگ میل، بھارت میں طویل ترین عرصہ تک منتخب حکومت کی قیادت کرنے والے رہنما بن گئے

22/03/2026
ٹرمپ نے بھارت پاکستان جنگ ختم کرانے کا دعویٰ ایک بار پھر دہرایا

ٹرمپ کا ایران کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم: ہرمز کھولیں یا پاور پلانٹ پر حملوں کا سامنا کریں

22/03/2026
کشمیر بھر میں منائی گئی عیدالفطر، جامع مسجد مقفل

کشمیر بھر میں منائی گئی عیدالفطر، جامع مسجد مقفل

21/03/2026
تہران میں ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کا استقبال

تہران میں ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کا استقبال

20/03/2026
جامع مسجد میں سات سال بعد جمعۃ الوداع کی نماز، ہزاروں افراد کی شرکت

جامع مسجد میں سات سال بعد جمعۃ الوداع کی نماز، ہزاروں افراد کی شرکت

20/03/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

میرواعظ عمر فاروق کو مسلسل تیسرے جمعہ گھر میں نظر بند رکھا گیا ، جامع مسجد میں نماز کی ادائیگی سے روک دیا گیا

20/03/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »