امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 2 اپریل: اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے جموں و کشمیر میں شراب پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کو اس معاملے پر غیر مستقل مؤقف کا حامل قرار دیا۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ حکومت کو شراب پالیسی پر واضح موقف اختیار کرنا چاہیے اور مکمل پابندی نافذ کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات سمیت دیگر ریاستوں میں بھی اس طرح کی پابندیاں موجود ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ نیشنل کانفرنس اس معاملے پر بار بار اپنا مؤقف تبدیل کرتی ہے۔ بخاری نے تجویز دی کہ اگر ضرورت ہو تو سیاحوں کے لیے مخصوص مقامات پر محدود اجازت دی جا سکتی ہے۔






