• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, اپریل ۱۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر  راج بھون کا نام بدل کر "لوک بھون” رکھا گیا، ایل جی دفتر کی تصدیق

منشیات مخالف مہم میں عوامی شمولیت ضروری: ایل جی منوج سنہا

by امت ڈیسک
16/04/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف مہم وزیر اعظم نریندر مودی کے "نشہ مکت بھارت” کے خواب کے عین مطابق ہی چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے عوام خاص کر نوجوانوں کو منشیات سے بچنے اور منشیات مخالف مہم میں شریک ہوکر ایک تندرست اور منشیات سے پاک معاشرے کی تکمیل کو یقینی بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

سرینگر میں "نشہ مکت ابھیان” پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ کو عوامی تحریک بنانا ہوگا اور اسے صرف حکومت یا انتظامیہ پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے منشیات سے پاک بھارت کے عزم کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "یہ مہم جموں و کشمیر کے دیہات اور مقامی سطح تک پہنچائی جا رہی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "منشیات کی لت صرف ایک فرد یا ایک کنبے کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک سنگین سماجی خطرہ ہے۔” اس بات پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "نوجوان نسل کو بیداری، بروقت مداخلت اور بحالی کے ذریعے محفوظ بنانا ضروری ہے۔”

لیفٹیننٹ گورنر نے والدین، اساتذہ، مذہبی رہنماؤں، سول سوسائٹی اور نوجوان گروپوں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ایسے نوجوانوں کی نشاندہی کریں جو نشے کی طرف مائل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے منشیات فروشوں اور ان کے نیٹ ورکس کے خلاف سخت کارروائی جاری رہنے کا عزم دہرایا جبکہ متاثرہ نوجوانوں کو دوبارہ معاشرے کا حصہ بنانے کے لیے مشاورت اور بحالی پر بھی برابر توجہ دینے کی یقین دہانی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ "وزیر اعظم کا ایک صحت مند، بااختیار اور نشہ سے پاک بھارت کا خواب اسی وقت پورا ہوگا جب سب لوگ مل کر اپنی ذمہ داری نبھائیں، اور جموں و کشمیر اس مشن کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ میں پی ڈی پی کا “کتھ باتھ” پروگرام، محبوبہ مفتی نے عوامی مسائل سننے پر زور دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بارہمولہ میں پی ڈی پی کا “کتھ باتھ” پروگرام، محبوبہ مفتی نے عوامی مسائل سننے پر زور دیا

بارہمولہ میں پی ڈی پی کا “کتھ باتھ” پروگرام، محبوبہ مفتی نے عوامی مسائل سننے پر زور دیا

16/04/2026
منوج سنہا کا رام بن اور ریاسی میں پیش آنے والے واقعات پر اظہار دکھ

جموں و کشمیر میں نجی یونیورسٹیوں کے قیام کی راہ ہموار، ایل جی کی منظوری

16/04/2026
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو “مستقل طور پر کھولنے” کا اعلان، چین سے معاہدے کا عندیہ

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو “مستقل طور پر کھولنے” کا اعلان، چین سے معاہدے کا عندیہ

15/04/2026
حد بندی ناگزیر، منصفانہ عمل کی ضرورت: محبوبہ مفتی

حد بندی ناگزیر، منصفانہ عمل کی ضرورت: محبوبہ مفتی

15/04/2026
سوپور پولیس نے رات کے چھاپوں میں مزید 5 افراد کو کیا گرفتار، کریک ڈاؤن جاری

سوپور پولیس نے رات کے چھاپوں میں مزید 5 افراد کو کیا گرفتار، کریک ڈاؤن جاری

15/04/2026
عمر عبداللہ نے مجوزہ حد بندی بل پر انڈیا اتحاد کے مشترکہ مؤقف کی اپیل کی

عمر عبداللہ نے مجوزہ حد بندی بل پر انڈیا اتحاد کے مشترکہ مؤقف کی اپیل کی

15/04/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »