• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, اپریل ۱۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اسرائیل کو ’’قدرت کی سزا‘‘، لاکھوں شہد کی مکھیوں کا ’’حملہ‘‘، ویڈیوز وائرل

اسرائیل کو ’’قدرت کی سزا‘‘، لاکھوں شہد کی مکھیوں کا ’’حملہ‘‘، ویڈیوز وائرل

کئی صارفین نے اسے بائبل میں بیان کردہ واقعات سے جوڑتے ہوئے ’’آسمانی نشانی‘‘ قرار دیا

by امت ڈیسک
17/04/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

ویب ڈیسک//

اسرائیل کے مختلف علاقوں میں شہد کی مکھیوں کے بڑے بڑے جھنڈ اچانک نمودار ہونے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کی ویڈیوز دیکھ کر کچھ صارفین اسے ایک غیر معمولی قدرتی واقعہ جبکہ کئی لوگ اسے اسرائیل کے لیے ’’قدرتی انتباہ‘‘ یا ’’سزا‘‘ قرار دے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی اسرائیل کے شہر نیتیووت میں ہزاروں کی تعداد میں شہد کی مکھیاں ایک ساتھ اتر آئیں، جس کے باعث بازاروں اور تجارتی مراکز میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ منظر کسی فلمی یا ’’قیامت خیز‘‘ منظر سے کم نہیں تھا، جہاں ہر طرف پرواز کرتی مکھیوں نے لوگوں کو گھروں اور دکانوں کے اندر رہنے پر مجبور کردیا۔

حکام کی جانب سے فوری طور پر شہریوں اور کاروباری افراد کو ہدایت دی گئی کہ وہ دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں تاکہ کسی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔ بعض اطلاعات میں یہ بھی سامنے آیا کہ مکھیوں کے ایک بڑے جھنڈ نے ایک فوجی طیارے کو اڑان بھرنے سے روک دیا کیونکہ وہ اس کے انجن کے قریب جمع ہوگئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کو لے کر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کئی صارفین نے اسے بائبل میں بیان کردہ واقعات سے جوڑتے ہوئے اسے ’’آسمانی نشانی‘‘ قرار دیا، جبکہ کچھ نے اسے اسرائیل کے لیے ایک تنبیہ یا قدرتی ردعمل کے طور پر پیش کیا۔ مختلف پوسٹس میں قدیم مذہبی حوالہ جات بھی شیئر کیے جا رہے ہیں، جس سے اس واقعے نے مزید بحث کو جنم دیا ہے۔

تاہم ماہرینِ شہد بانی (beekeepers) اور ماہرین ماحولیات اس معاملے کو ایک قدرتی عمل قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق سال کے مخصوص موسم میں شہد کی مکھیاں بڑی تعداد میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتی ہیں، جسے ’swarming‘ کہا جاتا ہے۔ اس دوران مکھیوں کا ایک بڑا گروہ اپنی ملکہ کے گرد جمع ہو کر نئی جگہ کی تلاش میں نکلتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ منظر غیر معمولی اور خوفناک محسوس ہوسکتا ہے، لیکن عام طور پر ایسی مکھیاں حملہ آور نہیں ہوتیں بلکہ عارضی طور پر آرام کر رہی ہوتی ہیں۔ گرم موسم اور بہار کے آغاز میں پھولوں کی کثرت بھی ایسے جھنڈوں کی تعداد میں اضافہ کر دیتی ہے۔

یوں جہاں ایک طرف سوشل میڈیا پر اس واقعے کو مختلف مذہبی اور جذباتی زاویوں سے دیکھا جا رہا ہے، وہیں سائنسی نقطہ نظر کے مطابق یہ ایک قدرتی موسمی عمل ہے، جسے غیر معمولی ضرور کہا جاسکتا ہے مگر پراسرار یا ماورائی قرار دینا درست نہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا

چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا

17/04/2026
زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری

زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری

17/04/2026
دنیا کی سب سے چھوٹی آرکیڈ مشین

دنیا کی سب سے چھوٹی آرکیڈ مشین

04/03/2026
دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا

دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا

31/12/2025
جرمن بینک میں فلمی سٹائل کی کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی

جرمن بینک میں فلمی سٹائل کی کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی

31/12/2025
90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

27/12/2025

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »