• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, اپریل ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
این سی حکومت نے عوامی مینڈیٹ سے غداری کی: محبوبہ مفتی

این سی حکومت نے عوامی مینڈیٹ سے غداری کی: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
23/04/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ، 23 اپریل:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کے روز شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں ایک پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمر عبداللہ کی سربراہی میں قائم حکومت نے بھاری عوامی حمایت کے باوجود عوام کے مینڈیٹ سے غداری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے باعث غیر یقینی مستقبل کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا ،”ہمارے نوجوان تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بے روزگار ہیں، جس سے والدین پریشان ہیں اور کچھ نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں“۔

محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا کہ حکومت اپنے اہم وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے، جن میں 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنا بھی شامل ہے۔
“اس کے برعکس بجلی کے منصوبے باہر کے لوگوں کو دیے جا رہے ہیں جبکہ مقامی وعدے ادھورے ہیں،” انہوں نے مزید کہا۔

اپنے عوامی رابطہ پروگرام “کتھ بات” کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کشمیر بھر میں لوگوں سے ملاقات کی اور عوام میں شدید ذہنی دباؤ اور بے چینی دیکھی۔

انہوں نے مزید الزام لگایا کہ مساجد میں خطباء کو خطبہ دینے سے پہلے نگرانی کا سامنا ہے اور محلہ کمیٹیاں بھی آزادانہ طور پر فلاحی سرگرمیاں انجام نہیں دے پا رہیں۔

سکھ برادری کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کمیونٹی نے ہمیشہ کشمیر کے لوگوں کا ساتھ دیا ہے، لیکن انہیں مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

بھاجپا کے ساتھ اپنے سابقہ اتحاد پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے کبھی بھی عوامی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

انہوں نے سری نگر-مظفرآباد تجارتی راستے کی بندش پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ اس سے تاجروں اور پھل اگانے والوں کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا، آخر میں محبوبہ مفتی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مایوس نہ ہوں۔”ظلم ہمیشہ قائم نہیں رہتا، ایک وقت آئے گا جب انصاف ضرور غالب آئے گا،“

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر کے حضرت بل علاقے میں خاتون سمیت چار او جی ڈبلیوز گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار:پولیس

سرینگر کے حضرت بل علاقے میں خاتون سمیت چار او جی ڈبلیوز گرفتار

23/04/2026
اننت ناگ میں آج سول ڈیفنس بلیک آؤٹ ماک ڈرل کا انعقاد

اننت ناگ میں آج سول ڈیفنس بلیک آؤٹ ماک ڈرل کا انعقاد

23/04/2026
کشمیر کے اضلاع میں ایئر ریڈ اور بلیک آؤٹ موک ڈرل کا اعلان

کشمیر کے اضلاع میں ایئر ریڈ اور بلیک آؤٹ موک ڈرل کا اعلان

22/04/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

پہلگام برسی : عمر عبداللہ نے مہلوکین کو خراج پیش کیا

22/04/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

بارہمولہ کے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ

22/04/2026
ٹرمپ کا جنگ بندی میں توسیع کا اعلان، ایران کا سخت ردعمل

ٹرمپ کا جنگ بندی میں توسیع کا اعلان، ایران کا سخت ردعمل

22/04/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »