• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, مئی ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ممتا بنرجی کا انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار، الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات، کہا ”ہم ہارے نہیں، استعفیٰ نہیں دوں گی“

ممتا بنرجی کا انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار، الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات، کہا ”ہم ہارے نہیں، استعفیٰ نہیں دوں گی“

by امت ڈیسک
05/05/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کولکاتا : مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 کے نتائج کے بعد ریاست کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی پارٹی کی شکست کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا اور مرکزی حکومت پر سخت الزامات عائد کیے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی پارٹی انتخابات نہیں ہاری بلکہ نتائج کو “لوٹا گیا” ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ “ہم ہارے نہیں ہیں، اس لیے میں استعفیٰ نہیں دوں گی۔ یہ جمہوریت نہیں، بلکہ نتائج پر قبضہ ہے۔” انتخابی نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مغربی بنگال کی 294 میں سے 207 نشستیں جیت کر پہلی بار ریاست میں حکومت بنانے کا راستہ ہموار کر لیا ہے۔ دوسری جانب ترنمول کانگریس صرف 80 نشستوں تک محدود ہو گئی۔ یہ نتیجہ اس لحاظ سے بھی چونکا دینے والا ہے کہ ممتا بنرجی گزشتہ تین ادوار سے مسلسل اقتدار میں تھیں اور بنگال کو ان کا مضبوط قلعہ سمجھا جاتا تھا۔

انتخاب میں ممتا بنرجی کو ایک اور بڑا دھچکا اس وقت لگا جب وہ اپنے روایتی حلقہ بھوانی پور سے بھی ہار گئیں۔ انہیں ان کے سابق قریبی ساتھی اور اب بی جے پی رہنما سویندو ادھیکاری نے شکست دی۔ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن پر براہِ راست حملہ کرتے ہوئے کہاکہ “الیکشن کمیشن نے گندی چالیں چلیں۔ اصل حریف بی جے پی نہیں بلکہ الیکشن کمیشن تھا۔”

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 100 سے زائد نشستیں “چوری” کی گئیں، مرکزی حکومت نے براہ راست مداخلت کی اور ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا گیا کہ اس بار تقریباً 90 لاکھ ووٹروں کے نام فہرست سے حذف کیے گئے، جسے اپوزیشن نے مشکوک قرار دیا ہے۔

ممتا بنرجی نے یہ بھی الزام لگایا کہ انہیں ایک پولنگ اسٹیشن پر دھکا دیا گیا اور بدسلوکی کی گئی۔ ان کے مطابق “مجھے پیٹ اور کمر پر مارا گیا، سی سی ٹی وی بند تھا، مجھے کاؤنٹنگ سینٹر سے باہر نکال دیا گیا۔ ایک خاتون ہونے کے باوجود میرے ساتھ غلط سلوک کیا گیا۔”

واضح شکست کے باوجود ممتا بنرجی نے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ آئندہ حکمت عملی جلد طے کریں گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پوسٹ پول تشدد کی تحقیقات کے لیے 10 رکنی کمیٹی بنائی جائے گی اور پارٹی متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی۔

ممتا بنرجی نے بتایا کہ انہیں اپوزیشن اتحاد “انڈیا بلاک” کے رہنماؤں جیسے سونیا گاندھی، راہل گاندھی، اروند کیجریوال، ادھو ٹھاکرے، اکھلیش یادو اور دیگر کی جانب سے فون کالز موصول ہوئیں اور حمایت کا یقین دلایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ “میں اب ایک آزاد پرندہ ہوں، میرے پاس کوئی عہدہ نہیں، لیکن میں اپوزیشن اتحاد کو مضبوط کروں گی۔”

دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی کی جیت پر کہا کہ “بنگال اب خوف سے آزاد ہو گیا ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دہلی ہائی کورٹ نے رکنِ پارلیمان انجینئر رشید کو بیمار والد سے ملاقات کی اجازت دے دی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

دہلی ہائی کورٹ نے رکنِ پارلیمان انجینئر رشید کو بیمار والد سے ملاقات کی اجازت دے دی

05/05/2026
بڈگام میں منشیات مخالف مہم کا آغاز: منوج سنہا کی قیادت میں پیدل مارچ

بڈگام میں منشیات مخالف مہم کا آغاز: منوج سنہا کی قیادت میں پیدل مارچ

05/05/2026
ضمانت پر رہا انجینئر رشید سرینگر پہنچے، علیل والد کی عیادت کی

انجینئر رشید نے عبوری ضمانت میں ترمیم کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

04/05/2026
عمر عبداللہ نے بہار میں پردہ کھینچنے کے واقعے کو محبوبہ مفتی کے واقعے سے جوڑا

’بلڈی ہیل‘، عمر عبداللہ کا بنگال انتخابی نتائج پر ردعمل

04/05/2026
ایل جی منوج سنہا نے کھلاڑیوں کو نشہ مکت بھارت مہم کا سفیر بننے کی اپیل کی

ایل جی منوج سنہا نے کھلاڑیوں کو نشہ مکت بھارت مہم کا سفیر بننے کی اپیل کی

04/05/2026
اسمبلی انتخابات 2026: پانچ ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی جاری، بنگال میں ممتا کی پارٹی رجحانات میں پیچھے

اسمبلی انتخابات 2026: پانچ ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی جاری، بنگال میں ممتا کی پارٹی رجحانات میں پیچھے

04/05/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »