امت نیوز ڈیسک //
پونچھ: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج پونچھ میں "منشیات سے پاک جموں و کشمیر” مہم کے تحت پدیاترا میں شرکت کی۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور منشیات کے خلاف عزم کا اظہار کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ مہم مرکز کے تمام 20 اضلاع کا احاطہ کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد جموں و کشمیر کی سرزمین کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنا اور نارکو ملی ٹنسی کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آئندہ 43 دنوں کے دوران ہر شہری، پنچایت اور وارڈ سطح پر منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف متحد ہو کر کام کرے، منشیات کے نقصانات کے بارے میں بیداری پیدا کرے اور بحالی کے اقدامات کو مزید تیز کرے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف یہ جدوجہد اجتماعی ذمہ داری ہے اور عوامی تعاون سے ہی ایک صحت مند، محفوظ اور منشیات سے پاک جموں و کشمیر کی تعمیر ممکن ہوگی۔





