• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جون ۱۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ بھارت کے اگلے آرمی چیف مقرر

لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ بھارت کے اگلے آرمی چیف مقرر

by امت ڈیسک
13/06/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی، 13 جون: حکومتِ ہند نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو بھارتی فوج کا نیا چیف آف آرمی اسٹاف (آرمی چیف) مقرر کر دیا ہے۔ وہ 30 جون کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے اور موجودہ آرمی چیف اوپیندر دویدی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی جگہ لیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل دھیراج سیٹھ اس وقت نائب سربراہِ فوج (وائس چیف آف آرمی اسٹاف) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ اپریل 2026 میں اس عہدے پر فائز ہوئے تھے۔ انہوں نے 1986 میں نیشنل ڈیفینس اکیڈمی سے تربیت مکمل کرنے کے بعد آرمرڈ کور میں کمیشن حاصل کیا تھا۔

تقریباً چار دہائیوں پر محیط فوجی کیریئر کے دوران انہوں نے مختلف اہم عسکری ذمہ داریاں نبھائیں۔ وہ ایک آرمرڈ رجمنٹ، آرمرڈ بریگیڈ اور جموں کشمیر میں انسدادِ شورش فورس کی کمان بھی کر چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد انہوں نے سودرشن چکر کور، دہلی ایریا، ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ اور سدرن کمانڈ کی قیادت بھی کی۔

انہوں نے فوجی منصوبہ بندی، جدید کاری اور صلاحیتوں میں اضافے سے متعلق کئی اہم عہدوں پر بھی خدمات انجام دیں اور بھارتی فوج کے طویل مدتی ترقیاتی منصوبوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل دھیراج سیٹھ ایک ممتاز عسکری طالب علم بھی رہے ہیں۔ انہوں نے جونیئر کمانڈ کورس میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور بہترین ہمہ جہت طالب علم افسر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ وہ نیشنل ڈیفینس کالج کے فارغ التحصیل ہیں اور پیرس میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس بھی مکمل کر چکے ہیں۔

وسیع عسکری، عملیاتی اور انتظامی تجربے کے حامل لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ اب 30 جون سے بھارتی فوج کی قیادت سنبھالیں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امریکہ اور ایران میں جلد معاہدے کا امکان، تیل کی قیمتیں چار ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

امریکہ اور ایران میں جلد معاہدے کا امکان، تیل کی قیمتیں چار ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

امریکہ اور ایران میں جلد معاہدے کا امکان، تیل کی قیمتیں چار ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

13/06/2026
آسام میں بھارتی فضائیہ کا  طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار ہلاک، کورٹ آف انکوائری کا حکم

آسام میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار ہلاک، کورٹ آف انکوائری کا حکم

13/06/2026
محرم الحرام کے دوران کشمیر کے اسکولوں میں 23 تا 27 جون امتحانات نہیں ہونگے منعقد

محرم الحرام کے دوران کشمیر کے اسکولوں میں 23 تا 27 جون امتحانات نہیں ہونگے منعقد

13/06/2026
اننت ناگ میں  تین کمسن لڑکیاں لاپتہ، تلاش جاری

اننت ناگ میں تین کمسن لڑکیاں لاپتہ، تلاش جاری

13/06/2026
اگر امریکہ نے حملہ کیا تو خطے میں امریکی اڈے نشانہ بنیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

امریکہ کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی

13/06/2026
ایم ایل اے میاں مہر علی کی سادہ طرزِ زندگی اور عوامی رابطے کو سراہا گیا

ایم ایل اے میاں مہر علی کی سادہ طرزِ زندگی اور عوامی رابطے کو سراہا گیا

13/06/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »