• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جون ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں ‘نارملسی’ کے بیان پر کانگریس لیڈر ششی تھرور کو اپنی ہی پارٹی کی تنقید کا سامنا

کشمیر میں ‘نارملسی’ کے بیان پر کانگریس لیڈر ششی تھرور کو اپنی ہی پارٹی کی تنقید کا سامنا

by امت ڈیسک
22/06/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک /
سرینگر: کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمان ششی تھرور کے حالیہ دورۂ کشمیر اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کے بعد کشمیر میں "معمول کے حالات” سے متعلق ان کے بیان پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ ان کے اس بیان پر نہ صرف سیاسی حلقوں میں بحث چھڑ گئی بلکہ انہیں اپنی ہی جماعت کے بعض رہنماؤں کی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

لیفٹینننٹ گورنر سے ملاقات کے بعد ششی تھرور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ سرینگر میں ان کی منوج سنہا کے ساتھ ایک بہترین ملاقات رہی، جس میں جموں و کشمیر کی صورتحال اور معمول کے حالات کی جانب حوصلہ افزا پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے وقت لیفٹیننٹ گورنر کشمیری رائٹرز ایسوسی ایشن اور خواتین کی ایک تنظیم کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے، جسے انہوں نے مثبت رابطہ قرار دیا۔ تھرور نے کہا کہ اگرچہ اب بھی کئی چیلنجز موجود ہیں اور بہت کچھ کیا جانا باقی ہے، لیکن وہ اس ملاقات کے بعد کافی عرصے کے مقابلے میں زیادہ مثبت احساسات کے ساتھ واپس لوٹے۔

تھرور کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جموں و کشمیر کانگریس کے چیف ترجمان رویندر شرما نے کہا کہ انہیں زمینی حقائق جاننے کے لیے عام لوگوں سے بھی ملاقات کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ بھی توقع کر رہے تھے کہ وہ ان سے مل کر حالات کا بہتر اندازہ لگائیں گے۔ شرما نے یہ بھی کہا کہ کم از کم انہیں اپنی ہی پارٹی کے کارکنوں سے ملنے کے لیے وقت نکالنا چاہیے تھا جو گزشتہ سات برسوں سے ریاستی درجے کی بحالی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کار اور مصنف پروین ساہنی نے بھی تھرور کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر کی صورتحال کو سمجھنا ہے تو سول سوسائٹی سے بات کرنی چاہیے، بشرطیکہ لوگ کھل کر بات کرنے پر آمادہ ہوں۔ ساہنی نے دعویٰ کیا کہ وہ حال ہی میں وادی سے واپس آئے ہیں اور زمینی حالات سے واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو سمجھنے کے لیے صرف سرکاری حکام سے ملاقات کافی نہیں اور تھرور کو عام لوگوں کی خدمت کے معاملے میں راہل گاندھی سے سبق لینا چاہیے۔

اسٹوڈنٹ لیڈڑ ناصر کھوہامی نے بھی ششی تھرور کے دورے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر صرف علامتی دوروں اور پہلے سے طے شدہ ملاقاتوں سے زیادہ کا مستحق ہے۔ ان کے مطابق ایک ایسے پارلیمنٹ رکن سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ان لوگوں سے بھی بامعنی گفتگو کرے جن کی آوازیں مسلسل نظر انداز کی جاتی رہی ہیں۔

دوسری جانب ایکس پر بعض صارفین نے ششی تھرور کی تعریف بھی کی۔ ایک صارف راجیو نے انہیں کانگریس کا واحد حقیقی محب وطن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ذہانت، غیر جانبداری اور مؤثر اظہارِ خیال کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں ہونا چاہیے، چاہے وہ اس کی ہر پالیسی سے متفق نہ ہوں۔

ششی تھرور اس وقت پارلیمنٹ کی خارجہ امور سے متعلق آٹھ رکنی کمیٹی کے سربراہ ہیں، جو جموں و کشمیر اور لداخ کے مطالعاتی دورے پر ہے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں اسد الدین اویسی، ارون گوول، سناتن پانڈے، اروند گنپت، متیش پٹیل، وجے باگل اور کے ایل لکشمن شامل ہیں۔ اگرچہ کمیٹی کا باضابطہ دورہ آج سے شروع ہو کر 25 جون تک جاری رہے گا، تاہم تھرور چند روز قبل ہی کشمیر پہنچ گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق کمیٹی جموں، سرینگر، لیہہ اور کرگل کا دورہ کرے گی۔ اس دوران ارکان پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے علاوہ مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے نزدیک واقع دیہات کا بھی دورہ کریں گے تاکہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 20 جون کو پارلیمنٹ ہاؤس اینکس میں وزارت خارجہ نے کمیٹی کو پاکستان اور چین کے ساتھ بھارت کے تعلقات سے متعلق اہم امور پر بریفنگ دی تھی، جس میں جموں و کشمیر اور لداخ سے متعلق معاملات پر خصوصی توجہ دی گئی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سری نگر میں پانی جمع ہونے کے دوران بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے پر خاتون جاں بحق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر میں پانی جمع ہونے کے دوران بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے پر خاتون جاں بحق

سری نگر میں پانی جمع ہونے کے دوران بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے پر خاتون جاں بحق

22/06/2026
اونتی پورہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان از جان، دوسرا زخمی

رعناواری میں کرنٹ لگنے سے 35 سالہ شخص جاں بحق

22/06/2026
ایران-امریکہ مذاکرات: لبنان میں فوجی کارروائیاں روکنے کے لیے مشترکہ سیل بنانے پر اتفاق

ایران-امریکہ مذاکرات: لبنان میں فوجی کارروائیاں روکنے کے لیے مشترکہ سیل بنانے پر اتفاق

22/06/2026
رکن پارلیمان انجینئر رشید کو ملی ایک ہفتے کی عبوری ضمانت

رکنِ پارلیمان انجینئر رشید کے استعفے کے معاملے پر اے آئی پی زمینی کارکنوں سے مشاورت کرے گی

21/06/2026
اوڑی میں سڑک حادثہ: ریٹائرڈ پولیس افسر اور بیٹا جاں بحق، گاڑی دریائے جہلم میں جا گری

اوڑی میں سڑک حادثہ: ریٹائرڈ پولیس افسر اور بیٹا جاں بحق، گاڑی دریائے جہلم میں جا گری

21/06/2026
ڈل جھیل پر بین الاقوامی یومِ یوگا کی تقریبات، ایل جی منوج سنہا نے یوگا کو صحت مند بڑھاپے کا راستہ قرار دیا

ڈل جھیل پر بین الاقوامی یومِ یوگا کی تقریبات، ایل جی منوج سنہا نے یوگا کو صحت مند بڑھاپے کا راستہ قرار دیا

21/06/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »