امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 24 جون: کشمیر یونیورسٹی کے ایل ایل بی اور بی اے ایل ایل بی طلبہ نے امتحانی مراکز کی تبدیلی کے معاملے پر وزیر تعلیم سکینہ ایتو سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی نے امتحانی مراکز دور دراز علاقوں میں منتقل کر دیے ہیں، جس سے امیدواروں کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق آنے والی امرناتھ یاترا کے دوران ٹریفک پابندیوں اور تاخیر کے باعث امتحانات میں شرکت مزید دشوار ہو سکتی ہے۔
طلبہ نے بتایا کہ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے متعدد بار رابطہ کیا، تاہم اب تک کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے علاقائی امتحانی مراکز کی بحالی یا امتحانی مرکز تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ طلبہ کو غیر ضروری مشکلات سے بچایا جا سکے۔
طلبہ کے مطابق کئی عوامی نمائندوں نے بھی ان کے مطالبے کی حمایت کی ہے، تاہم مسئلہ تاحال حل طلب ہے۔






