امت نیوز ڈیسک //
جموں، 27 جولائی: جموں و کشمیر اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور بی جے پی لیڈر سنیل شرما نے مطالبہ کیا ہے کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) پر بھی جماعتِ اسلامی کی طرح پابندی عائد کی جائے۔
سنیل شرما نے کہا کہ پی ڈی پی کی بنیاد علیحدگی پسندی پر قائم ہے اور جس طرح جماعتِ اسلامی اور حریت کانفرنس پر پابندی عائد کی گئی، اسی طرح پی ڈی پی کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ڈی پی جموں و کشمیر میں اس علیحدگی پسند سوچ کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو ان کے بقول ختم ہو چکی ہے۔
بی جے پی رہنما نے کہا کہ قومی سلامتی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جانے کی ضرورت ہے۔






