• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیراعظم مقرر

ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیراعظم مقرر

by امت ڈیسک
28/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(ریاض) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان نے طاقت ور ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیراعظم مقرر کر دیا۔

محمد بن سلمان گزشتہ کئی برسوں سے مملکت کے حقیقی حکمران ہیں، وہ اس سے قبل سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ماتحت نائب وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ وزیر دفاع کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

#BREAKING: King Salman issues a royal order appointing Crown Prince Mohammed bin Salman as Prime Minister of #SaudiArabia pic.twitter.com/iEJNNoxGbY

— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) September 27, 2022

محمد بن سلمان کی جگہ ان کے چھوٹے بھائی خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے، جو اس سے قبل نائب وزیر دفاع تھے۔

سرکاری سعودی ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کردیا ہے، جس کے تحت دیگر اہم وزرا کو برقرار رکھا گیا ہے جس میں داخلہ، خارجہ اور توانائی کے وزرا شامل ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ ماہ اپنی 37 ویں سالگرہ منائی تھی جبکہ انہیں 2017 میں ولی عہد بنایا گیا تھا اور اس سے قبل وہ 2015 میں وزیر دفاع بنے تھے ۔

سعودی عرب کے 86 سالہ فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے حوالے سے کئی برسوں سے قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، وہ دنیا میں تیل برآمد کرنے والے سب سے بڑے ملک سعودی عرب کے 2015 میں بادشاہ بنے تھے۔2017 میں ان خبروں اور بڑھتی ہوئی قیاس آرائیوں کو مسترد کیا گیا تھا کہ بادشاہ شہزادہ محمد بن سلمان کے حق میں دستبردار ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مئی 2022 میں سعوی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنے کے لیے بحیرہ احمر کے نزدیک واقع شہر جدہ کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں ’اے ایف پی‘ اور ’رائٹرز‘ نے ’سعودی پریس ایجنسی‘ کے حوالے سے کہا تھا کہ شاہی محل سے جاری بیان میں شاہ سلمان کی طبیعت کے حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ’ان کے شاہ سلمان اسپیشلسٹ ہسپتال میں ٹیسٹ کیے جارہے ہیں‘۔

یاد رہے کہ دسمبر 2021 میں سعودی عرب کے فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز کے علیل ہونے کے سبب ولی عہد محمد بن سلمان نے باضابطہ طور پر بادشاہت کا منصب سنبھالنے سے قبل ہی مکمل طور پر اقتدار کی باگ ڈور سنبھال لی تھی۔

2017 میں ولی عہد بنائے جانے کے بعد سے محمد بن سلمان کو ہی سعودی عرب کا اصل بااختیار سربراہ تصور کیا جاتا ہے اور دسمبر کے اوائل میں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون سے ملاقات سے قبل وہ کبھی بھی حکومتی امور میں اتنے نمایاں نظر نہیں آئے تھے اور خلیجی تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس کی صدارت بھی کی تھی۔

عودی فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز عموماً سربراہان مملکت اور وفود کا استقبال اور ان سے مصافحہ کرنے کے بعد سالانہ اجلاس کی سربراہی کرتے ہیں لیکن اس مرتبہ خلیجی کونسل کے اجلاس میں ایسا نہیں تھا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے ڈی فیکٹو حکمران اور تخت کے اگلے جانشین ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہیں، جنہیں عام طور پر ’ایم بی ایس‘ کہا جاتا ہے اور انہوں نے مملکت کی معیشت کو تبدیل کرنے اور اس کا انحصار تیل سے ختم کرنے کے لیے اصلاحات کا آغاز کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ میں ایس آئی اے کے چھاپے

Next Post

شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے نئے وزیراعظم مقرر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے نئے وزیراعظم مقرر

شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے نئے وزیراعظم مقرر

جموں کشمیر اسمبلی انتخابات مارچ – اپریل میں متوقع : اشوک کول

جموں کشمیر اسمبلی انتخابات مارچ - اپریل میں متوقع : اشوک کول

ہم پابندی کا فیصلہ قبول کرتے ہیں: پی ایف آئی کا بیان

ہم پابندی کا فیصلہ قبول کرتے ہیں: پی ایف آئی کا بیان

کولگام جھڑپ میں عسکریت پسند جاں بحق، آپریشن جاری

رواں برس کشمیر میں 142عسکریت پسند جاں بحق

غلام نبی آزاد نے بی جے پی کے دم پر پارٹی کا قیام عمل میں لایا: وقار رسول

غلام نبی آزاد نے بی جے پی کے دم پر پارٹی کا قیام عمل میں لایا: وقار رسول

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »