• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گذشتہ حکومتوں نے کڑا رخ اختیار کیا ہوتا تو کشمیر میں ایسے حالات نہیں ہوتے: کویندر گپتا

غیر مقامی افراد کو ووٹنگ حقوق دینا کوئی غیر قانونی کام نہیں / رویندر رینا

by امت ڈیسک
12/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:جموں وکشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر رویندر رینا نے واضح کیا ہے کہ غیر مقامی افراد کو ووٹنگ فہرست میں شامل کرنا کوئی غیر قانونی کام نہیں بلکہ ملک کے آئین نے لوگوں کو یہ اختیارات دیے ہیں کہ وہ کہیں پر بھی اپنے ووٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس اس حوالے سے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔اْن کا کہنا تھا: ’چونکہ دفعہ 370 کے قانون کو منسوخ کیا گیا ہے لہذا ملک کے سبھی قوانین اب جموں وکشمیر میں بھی لاگو ہیں‘۔

ذرائع کے مطابق جموں کے ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے غیر مقامی افراد کو ووٹنگ فہرست میں شامل کرنے کے حوالے سے لئے گئے فیصلے کی صوبہ جموں میں بھی سخت مخالفت ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

جموں وکشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سال 1950میں اْس وقت کی حکومت نے ایک قانون پاس کیا تھا جس کے تحت بھارت کے سبھی شہریوں کو کسی بھی ریاست یا یونین ٹریٹری میں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت نئے ووٹروں کی رجسٹریشن ہو رہی ہے اور آئین کے تحت متعلقین اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔

اْن کے مطابق غیر مقامی افراد جموں وکشمیر میں اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں یہ کوئی غیر قانونی کام نہیں بلکہ آئین نے اْنہیں اس کا حق دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا: ’ہمارا آئین کہتا ہے ہر ایک شہری کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے‘۔

موصوف صدر نے بتایا کہ چونکہ جموں وکشمیر میں دفعہ 370 کے باعث غیر مقامی افراد یہاں پر اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کرسکتے تھے اب مرکزی حکومت نے اس قانون کو منسوخ کیا لہذا ملک کے سبھی قوانین یہاں پر بھی لاگو ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگریس اس حوالے سے لوگوں کو گمراہ کررہی ہیں اور پروپگنڈے کے ذریعے پْر امن حالات میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔اْن کے مطابق یہ کوئی نیا قانون نہیں بلکہ پْرانا قانون ہے اور اس پر پچھلے 70 برسوں سے عملدرآمد ہو رہا ہے۔

بتادیں کہ ضلع ترقیاتی کمشنر جموں نے سبھی تحصیلداروں کو حکم نامہ جاری کیا ہے کہ صوبے بھر میں پچھلے ایک سال سے مقیم غیر مقامی شہریوں کو فوری طورپر ووٹنگ فہرست میں شامل کیا جائے۔حکم نامہ منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی صوبے جموں کے لوگوں نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور فیصلہ کو ناقابل قبول قرار دیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

غیر مقامی ووٹرز کا اندراج استعمار کی علامت ہے: محبوبہ مفتی

Next Post

جموں انتظامیہ نے غیر مقامی لوگوں کو رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے والا حکم واپس لے لیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
جموں انتظامیہ نے غیر مقامی لوگوں کو رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے والا حکم واپس لے لیا

جموں انتظامیہ نے غیر مقامی لوگوں کو رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے والا حکم واپس لے لیا

بیئر فروخت کی منظوری کے خلاف متحدہ مجلس علما کا سخت ردعمل

بیئر فروخت کی منظوری کے خلاف متحدہ مجلس علما کا سخت ردعمل

علی محمد ماگرے نے جموں و کشمیر اور لداخ کے ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

علی محمد ماگرے نے جموں و کشمیر اور لداخ کے ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

ای ڈی نے رانا ایوب کے خلاف استغاثہ کی شکایت درج کرائی

ای ڈی نے رانا ایوب کے خلاف استغاثہ کی شکایت درج کرائی

اننت ناگ  جھڑپ میں فوج کا تربیت یافتہ کتا ‘زوم’ ہلاک

اننت ناگ جھڑپ میں فوج کا تربیت یافتہ کتا 'زوم' ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »