• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں انتظامیہ نے غیر مقامی لوگوں کو رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے والا حکم واپس لے لیا

جموں انتظامیہ نے غیر مقامی لوگوں کو رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے والا حکم واپس لے لیا

by امت ڈیسک
13/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:جموں کے ڈپٹی کمشنر نے اس نوٹیفکیشن کو واپس لے لیا ہے جس میں تمام تحصیلداروں کو جموں میں "ایک سال سے زیادہ” رہنے والے لوگوں کو رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار دیا تھا۔ جموں انتظامیہ نے منگل کے روز تمام تحصیلداروں (ریونیو اہلکاروں) کو ضلع میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے مقیم لوگوں کو رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار دینے کا حکم دیا تھا۔ رہائشی سرٹیفکیٹ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ انتخابی فہرستوں کی جاری ‘خصوصی سمری نظرثانی’ میں کوئی بھی اہل ووٹر اندراج کے لیے باقی نہ رہے۔

سیاسی جماعتوں بشمول پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے اس حکم کی مخالفت کی تھی۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے مذکورہ فیصلہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار نے جموں ضلع سے سیٹلر کولونلزم کی شروعات کی ہے۔ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے تازہ حکمنانے کے مطابق غیر مقامی ووٹرز کے اندراج سے مرکزی حکومت نے جموں سے ‘سیٹلر کولونلزم’ شروع کیا ہے جس سے جموں کی ڈوگرہ تہذیب، روزگار اور تجارت کو بڑا دھچکا لگے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کی اس سازش کو جس سے یہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو مذہب اور خطوں کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں، کو جموں و کشمیر کے لوگوں کو یکجا طور ناکام بنانا ہوگا۔

نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے بتایا کہ یہ سازش مرکزی سرکار نے دفعہ 370 کی منسوخی کے ساتھ ہی شروع کی تھی اور آئے روز ایسے احکامات جاری کئے جس کی تائید سابق چیف الیکٹورل آفیسر نے پریس کانفرنس میں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سازشوں کو روکنے کے لئے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ووٹر فہرست میں نام درج کریں اور انتخابات کے وقت اپنا ووٹ ضرور ڈالیں۔ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) کے بانی غلام نبی آزاد نے کہا کہ وہ غیر ریاستی باشندگان کو جموں کشمیر میں ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے خلاف تھے اور خلاف رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری ملک میں سب کو ووٹ ڈالنے کا حق ہے، لیکن جمہوری عمل میں ووٹر صرف اپنی ریاست کے لئے ووٹ ڈال سکتا ہے، تاہم جموں کشمیر میں غیر ریاستی باشندگان کو ووٹ ڈالنے کا حق دینا ٹھیک نہیں ہے۔

جموں وکشمیر بی جکے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے واضح کیا ہے کہ غیر مقامی افراد کو ووٹنگ فہرست میں شامل کرنا کوئی غیر قانونی کام نہیں بلکہ ملک کے آئین نے لوگوں کو یہ اختیارات دیے ہیں کہ وہ کہیں پر بھی اپنے ووٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس اس حوالے سے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر جموں نے سبھی تحصیلداروں کو حکم نامہ جاری کیا تھا کہ صوبے بھر میں پچھلے ایک سال سے مقیم غیر مقامی شہریوں کو فوری طورپر ووٹنگ فہرست میں شامل کیا جائے۔ حکم نامہ منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی صوبے جموں کے لوگوں نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

غیر مقامی افراد کو ووٹنگ حقوق دینا کوئی غیر قانونی کام نہیں / رویندر رینا

Next Post

بیئر فروخت کی منظوری کے خلاف متحدہ مجلس علما کا سخت ردعمل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
Next Post
بیئر فروخت کی منظوری کے خلاف متحدہ مجلس علما کا سخت ردعمل

بیئر فروخت کی منظوری کے خلاف متحدہ مجلس علما کا سخت ردعمل

علی محمد ماگرے نے جموں و کشمیر اور لداخ کے ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

علی محمد ماگرے نے جموں و کشمیر اور لداخ کے ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

ای ڈی نے رانا ایوب کے خلاف استغاثہ کی شکایت درج کرائی

ای ڈی نے رانا ایوب کے خلاف استغاثہ کی شکایت درج کرائی

اننت ناگ  جھڑپ میں فوج کا تربیت یافتہ کتا ‘زوم’ ہلاک

اننت ناگ جھڑپ میں فوج کا تربیت یافتہ کتا 'زوم' ہلاک

نہرو کے آرٹیکل 370 کے اقدام سے کشمیر مسئلہ ابھرا، وزیر اعظم نے اسے حل کیا: امت شاہ

نہرو کے آرٹیکل 370 کے اقدام سے کشمیر مسئلہ ابھرا، وزیر اعظم نے اسے حل کیا: امت شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »