امت نیوز ڈیسک //
سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی کشمیر (ایس آئی اے ) نے منگل کو سوشل میڈ یا پر مجرمانہ مواد کی اشاعت میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک سوشل میڈ یا صارف کے گھر پر ماگام علاقے میں چھاپہ مارا۔
خبر رساں ایجنسی بی این ایس نے ایس آئی اے کے حوالے سے بتایا کہ ایجنسی نے ماگام میں ایک سوشل میڈ ماہینڈلر کے گھر پر چھاپہ مارا جو عسکریت پسندوں / علیحد گی پسندوں کے کہنے پر سوشل میڈ یا پر مجرمانہ مواد کی اشاعت میں ملوث تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر ، مقد مہ پولیس تھانہ ایس آئی اے کشمیر میں درج کیا گیا اور تفتیش شروع کی گئی۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سوشل میڈ یا صارف بھارت مخالف اور علیحدگی پسند پرو پیگنڈہ کرنے کے علاوہ ورچوئل دھمکیاں دے کر مخصوص افراد کو خاص طور پر امن، قانون اور تشدد سے پاک معاشرے کی حمایت کر نے والوں کو دھمکارہا تھا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مشتبہ شخص علیحد گی پسند گروپوں کے ساتھ ساتھ ممنوعہ عسکریت پسندوں کی فعال مالی اور نظریاتی حمایت کے ساتھ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز تصاویر، ویڈیوز اور متن و غیر و شیکر کر کے عسکریت پسندوں کو گلیمرائز کر رہا ہے اور ملک دشمن عناصر کی فعال حمایت کا اظہار کر رہا ہے ۔ وادی کے اندر تنظیمیں جو اپنے عسکریت پسندوں کے ساتھ ساتھ علیحد گی پسند سر گر میوں کی وکالت کرتی ہیں، کے ساتھ فعال طور پر کام کررہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ تلاشی این آئی اے ایکٹ (TADA/POTA) سری نگر کی عدالت سے حاصل کر دہ سرچ وارنٹ کی تعمیل میں کی گئی تھی اور تلاشی کے دوران مجرمانہ مواد جس میں موبائل فون، سم کارڈز اور بینک دستاویزات شامل ہیں ضبط کیے گئے تھے ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔









