سری نگر// جموں و کشمیر ہائی کورٹ اور لداخ کے چیف جسٹس، جسٹس علی محمد ماگرے نے آج یہاں ہائی کورٹ کمپلیکس میں ڈسپنسری کم میڈیکل ایڈ سنٹر کا افتتاح ساتھی جج جسٹس تاشی ربستان، جسٹس سنجے دھر، جسٹس جاوید اقبال کی موجودگی میںسنٹرکا افتتاح کیا۔میڈیکل ایڈ سنٹر کو بنیادی اور ہنگامی طبی خدمات جیسے ای سی جی، بلڈ شوگر ٹیسٹ، کوویڈ ٹیسٹنگ، ویکسینیشن اور متعلقہ سہولیات جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ کے ججوں، وکلائ ، ملازمین اور مدعیان کو فراہم کرنے کے لیے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اس ڈسپنسری میں ایک اندرون خانہ فارمیسی بھی ہوگی جو مخصوص ادویات مفت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ضروری ویکسینیشن ڈرائیوز، وقتاً فوقتاً کووِڈ ٹیسٹنگ اور دیگر ضروری ضرورتوں کا انعقاد کرے گی۔سنٹر، جسے چیف جسٹس کی ہدایت اور رہنمائی میں تیار کیا گیا ہے، ہائی کورٹ کے احاطے کے اندر ان ممبروں کی ضروریات کو پورا کرے گا جو روزانہ کی بنیاد پر بھاری تعداد میں آتے ہیں اور یقینی طور پر ہنگامی حالات سے بچنے میں مدد کرے گا۔میڈیکل ایڈ سنٹر وکلاءکا ایک طویل عرصے سے زیر التواءمطالبہ رہا ہے اور اس ہیلتھ کیئر یونٹ کے افتتاح کو ججز، رجسٹری آفیسرز، ایڈووکیٹ، عملہ اور عام لوگوں نے بہت سراہا ہے۔ وکلاءاور عملے کے ارکان نے ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیکل ایڈ سنٹر کے حوالے سے اس نوعیت کے انفراسٹرکچر کے قیام کے طویل عرصے سے زیر التوا مطالبات کو دور کرنے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔چیف جسٹس نے انسٹی ٹیوشن کاو نٹر، وکلاء کے کمرے اور وکلاءکی لائبریری کا بھی معائنہ کیا اور موقع پر ہی کچھ ہدایات دیں۔اس موقع پر رجسٹرار جنرل سنجیو گپتا، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری راجیو گپتا، رجسٹرار ویجیلنس شہزاد عظیم، رجسٹرار جوڈیشل سرینگر، جوائنٹ رجسٹرار جوڈیشل، جوائنٹ رجسٹرار انسپکشن، کنوینر بار ایسوسی ایشن سری نگر، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر اور دیگر بھی موجود تھے۔سی ایم او سرینگر سینئر میڈیکل آفیسرز، ایڈووکیٹ، رجسٹری افسران اور ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کے دیگر عملہ بھی موجود تھے۔











