• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یاسین ملک کے حوالے سے او آئی سی کے بیان پر بھارت کا شدید ردعمل

بھارتی فضائیہ کے اہلکار کا قتل کیس، اگلی سماعت 22 دسمبر کو

by امت ڈیسک
23/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:بدھ کو سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت انڈین ایئر فورس کے چار افسران کے مبینہ قتل کے سلسلے میں قید جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما محمد یاسین ملک کے کیس کی سماعت کرے گی۔ 25 جنوری 1990 کو، اسکواڈرن لیڈر روی کھنہ اور تین دیگر آئی اے ایف اہلکاروں کو مبینہ طور پر ملک اور اس کے دیگر ساتھیوں نے سری نگر کے راولپورہ میں قتل کر دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ یاسین ملک چار آئی اے ایف اہلکاروں کے مبینہ قتل کے مرکزی ملزم ہیں۔ انہیں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے 31 اگست 1990 کو جموں کی ٹاڈا عدالت کے سامنے کیس کے سلسلے میں چارج شیٹ کیا تھا۔ واضح رہے کہ ملک کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہشت گردی کی فنڈنگ کے ایک معاملے میں گرفتار کیا ہے اور وہ اس وقت تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک، جو ٹیرر فنڈنگ کے معاملے میں دہلی کی تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ بدھ کو جموں کی ایک خصوصی عدالت میں ورچولی طور پر پیش ہونے کا امکان ہے۔ عدالت نے 20 ستمبر کو یاسین ملک کو عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے کے لیے وارنٹ جاری کیا تھا۔ عدالت نے یاسین ملک سے ذاتی طور پر بھارتی فضائیہ کے چار اہلکاروں کے قتل اور روبیعہ سعید کے اغوا کے معاملے میں استغاثہ کے گواہوں سے جرح کرنے کے لیے ذاتی طور پر حاضر ہونے کے لیے وارنٹ جاری کیا تھا۔

قبل ازیں ایک کیس کے سلسلہ میں تہاڑ جیل حکام نے مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ یاسین ملک کو ذاتی طور عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔ استغاثہ کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل ایس کے بھٹا نے عدالت کو کہا کہ تہاڑ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ملک کا جموں کا سفر ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ٹیرر فنڈنگ کیس میں ملک کی سزا سے متعلق ایک اپیل ہائی کورٹ کے سامنے زیر التوا ہے اور انہیں تہاڑ جیل میں ہی رہنا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یاسین ملک گزشتہ چار سال سے مختلف کیسوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔ ان کی تنظیم کو حکام نے 2017 میں غیر قانونی قرار دیا ہے۔ یاسین ملک کو دو ماہ قبل ایک ٹیرر فنڈنگ کیس میں دلی کی ایک ذیلی عدالت نے دو مرتبہ عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ یہ سزائیں ان پر بیک وقت نافذ ہیں۔ یاسین ملک نے اس کیس میں اعتراف جرم کیا تھا اور خود ہی کیس کی پیروی کی تھی۔

حکام ان کے خلاف دیگر دو کیسز میں بھی مقدمہ چلارہے ہیں جن میں 1989 میں اسوقت کے مرکزی وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کا اغوا بھی شامل ہے۔ جولائی میں اس کیس میں روبیہ سعید جموں کی سی بی آئی عدالت میں پیش ہوئیں جب کہ یاسین ملک نے دلی سے آن لائن ان کے ساتھ جرح کی۔

یاسین ملک جموں و کشمیر کے ان علیحدگی پسندوں کے پہلے دستے میں شامل تھے جنہوں نے عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کیا تاہم انہوں نے 1994 میں اپنی تنظیم جے کے ایل ایف کو سیاسی محاذ پر سرگرم کیا تھا اور عسکریت کو خیر باد کہا تھا۔ انہوں نے عسکری سرگرمیاں چھوڑنے کے بعد کئی وزرائے اعظم سے ملاقات کی جب کہ انہیں حکومت ہند نے بیرون ملک جانے کی بھی اجازت دی تھی جن میں پاکستان، امریکہ اور سعودی عرب شامل تھے ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو حکمرانی کا ایک ’پائیدار‘ماڈل دیا:ڈاکٹر جتندر سنگھ

Next Post

انسانی حقوق تنظیموں نے خرم پرویز کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
Next Post
انسانی حقوق تنظیموں نے خرم پرویز کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا

انسانی حقوق تنظیموں نے خرم پرویز کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا

بڈگام میں کرکٹر گیند لگنے سے لقمہ اجل

بڈگام میں کرکٹر گیند لگنے سے لقمہ اجل

” نارکو ٹی ٹیررزم “کایک بڑا چیلنج ، پاکستان جموں کشمیر میں ”ہر گھر میں ماتم “ کا حامی : دلباغ سنگھ

نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر اور ہڑتال کی کال دینے والوں کا صفایا ہو چکا : دلباغ سنگھ

انڈونیشیا میں ہولناک زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 268 ہوگئی

انڈونیشیا میں ہولناک زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 268 ہوگئی

راہول گاندھی‘ صدام حسین جیسے لگ رہے ہیں : چیف منسٹر آسام

راہول گاندھی‘ صدام حسین جیسے لگ رہے ہیں : چیف منسٹر آسام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »