امت نیوز ڈیسک //
بدھ کے روز وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے ناربل علاقے میں ایک 23 سالہ کرکٹر کھیلتے ہوئے کرکٹ کی گیند کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس نے ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ دوپہر 2:30 بجے کے قریب فردوس احمد ڈار ساکنہ سید پورہ ناربل کرکٹ کھیلتے ہوئے اس کے سینے پر کرکٹ کی گیند لگ گئی جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
دریں اثنا، اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔(جی این ایس)









